Monday January 20, 2025

وزیراعظم عمران خان کا سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم

لاہور : سرکاری ملازمین کی دفاتر میں بیٹھ کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے کی موجیں ختم، وزیراعظم عمران خان نے تمام اداروں کے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا- تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم کے بعد سرکاری ملازمین کی دفاتر میں بیٹھ کر سوشل میڈیا استعمال کرنے کی موجیں ختم ہو گئی ہیں، اب وزیراعظم عمران خان نے حکم جاری کیا ہے کہ تمام سرکاری اداروں میں سوشل میڈیا کے استعما پر فوری پابندی عائد کی جائے- وزیراعظم کی ہدایت پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےآفس میمورنڈم جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری معلومات اور دستاویزات افشا ہونے سے روکنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

ے یو آئی کی پی ڈی ایم کراچی جلسہ میں خواتین کو شریک نہ ہونے کی ہدایت ہم خواتین کےخلاف نہیں بلکہ ان کا احترام کرتے ہیں

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازم بغیر اجازت میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتا۔ تمام سرکاری ملازمین کوگورنمنٹ سرونٹس رولز 1964کی پاسداری کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں سرکاری ملازم کو کسی بھی بیان بازی یا رائے سے رکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے بیان یا رائے زنی سے حکومتی بدنامی کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
گورنمنٹ سرونٹس رولز 1964 سرکاری ملازم کو کسی بھی بیان بازی یا رائے کے اظہار سے روکتا ہے۔ یا درہے کہ وفاقی حکومت نے متعدد بار تنبہی جاری کی، اُس کے باوجود سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال جاری ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر سرکاری معلومات افشا ہونے کے خطرے کے علاوہ اکثر پولیس آفیسرز اور دیگر سرکاری ملازمیں کی ویڈیو وائرل ہوتی ہیں جس کے بعد متعلقہ اداروں کو اپنے ملازمین کے خلاف کارروائی کرنا پڑتی ہے، حال ہی میں اعلیٰ حکام نے پولیس اہلکاروں کی سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا تھا- تین پولیس اہلکاروں کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا افغانستان میں امن کے قیام اور ترقی کیلئے بڑے بھائی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ

ٹک ٹاک پر راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل عادل حسین، کانسٹیبل حمزہ اور کانسٹیبل رضوان کو معطل کردیا تھا۔ اہلکار تھانہ آر اے بازار میں تعینات تھے اور انہوں نے موبائل میں بیٹھ کر اسلحے کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ویڈیو بناکر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنا پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہے، اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

200 روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر 12 سالہ بچے کو زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا گیا

FOLLOW US