Sunday January 19, 2025

کابل ائیرپورٹ دھماکہ، امریکا کی اپنے شہریوں کو کابل ائیرپورٹ سے فوری نکلنے کی ہدایت

کابل : کابل ائیرپورٹ کے قریب دھماکہ، امریکا نے اپنے شہریوں کو کابل ائیرپورٹ سے فوری نکلنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کابل ائیرپورٹ کے قریب 2 دھماکوں کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میںبچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں امریکا کے 3 فوجیوںکے زخمی ہونے کی بھی پینٹاگون نے تصدیق کر دی ہے، جبکہ طالبان کی جانب سے اپنے متعدد گارڈز کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ کابل ائیرپورٹ کے نزدیک یہ دھماکے امریکی اور دیگر ممالک کے شہریوں کی کابل سے انخلا کے دوران پیش آیا ہے۔ اس دھماکے کے بعد امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر کابل ائیرپورٹ سے نکلنے کی ہدایت کر دی ہے۔ افغان طالبان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ دھماکے کے نتیجے میں افغان طالبان کے گارڈز بھی زخمی ہوئے۔

میں نے بھی ماضی میں فوج پر تنقید کی، عدلیہ ،فوج ، سیاستدان تمام ادارے غلطیاں کرتے ہیں لیکن اس کا یہ مقصد نہیں فوج کے پیچھے ہی پڑجائیں ۔وزیراعظم

زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے کہ جبکہ افغان طالبان نے ائیرپورٹ کی سیکورٹی سخت کر دی ہے۔افغان طالبان کی جانب سے مزید حملے کے خدشے کے پیش نظر ہوائی فائرنگ کر کے ائیرپورٹ کے قریب جمع لوگوں کو منتشر کیا جا رہا ہے۔عرب میڈیا نے کہا کہ دھماکے کا ہدف کابل ایئرپورٹ کے باہر جمع لوگ تھے ، دھماکے کے بعد کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ہوٹل میں زیادہ تر برطانوی اہلکار ٹھہرے ہوئے تھے، دھماکے میں 2افراد ہلاک اور 12زخمی ہوگئے ہیں۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر دو دھماکے ہوئے لیکن ترک فوجی محفوظ ہیں۔ مزید برآں بتایا گیا تھا کہ کابل ائیرپورٹ پر حملوں کی اطلاعات پر امریکہ سمیت مختلف یورپین ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے حفاظتی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔اس سے قبل برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر اڑان بھرنے والے طیارے پر فائرنگ کی گئی، طیارے میں 100 مسافر سوار تھے۔

اسلام میں موسیقی حرام ہے، طالبان نے عوامی مقامات پر موسیقی پر پابندی لگا دی

مینار پاکستان واقعے کے قصورواروں کو سزا ملنی چاہئیے،اگر کسی عورر کا لباس درست نہیں یا وہ بے لباس ہے پھر بھی مرد کو اسے ہراساں کرنے کا حق نہیں۔حافظ محمد طاہر اشرفی

FOLLOW US