Sunday January 19, 2025

بھارتی فضا ئیہ کامگ21 بائیسن جنگی طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ

ے پور : بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ ریاست راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع آندرا پردیش کے علاقے میڈک میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 بائیسن جنگی طیارہ جمعے کے روز اس وقت گر کر تباہ ہوا جب اسے حیدرآباد میں قائم فضائیہ اکیڈمی کے قریب حادثہ پیش آیا ، جس میں انڈین ایئرفورس کا پائلٹ شدید زخمی ہوا ، اس واقعے کی تصدیق بھارتی فضائیہ نے بھی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والا مگ 21 تربیتی طیارہ تھا ، جس کو سپرش رانا نامی نوجوان افسر اڑا رہا تھا ، جو کہ اپنے کریئر میں دوسری بار اکیلے طیارہ اڑانے کی کوشش کررہا تھا ، جس کے لیے طیارے نے صبح 11 بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری تاہم ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اس کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہوگیا۔

لوگ ترین گروپ چھوڑنا چاہتے ہیں، جلد وزیر اعلیٰ سے ترین گروپ کے 11ارکان کی ملاقات کراؤں گا۔ نذیر چوہان کا وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد دعویٰ

اس سے پہلے اسی سال مارچ میں بھی بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا ، بھارتی طیارہ تربیتی پرواز پر تھا ، مگ 21 طیارے نے سینٹرل انڈیا میں ائیربیس سے ٹریننگ مشن کے لیے اڑان بھری تھی، مگ 21 طیارے پرواز کے فورا بعد گر کر تباہ ہوا،طیارہ حادثے میں گروپ کیپٹن بھی ہلاک ہو گیا ، اس حوالے سے بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کیاور کہا کہ تربیتی پرواز کے دوران طیارے کو حادثہ پیش آیا جس میں گروپ کیپٹن اے گپتا خان جان کی بازی ہار گئے۔ کچھ عرصہ قبل بھی ایک بھارتی طیارہ گرکر تباہ ہو گیا تھا ، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ایک اوربھارتی تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوا ، جس کے باعث دونوں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ، جن کی شناخت اشوک مکوانہ اور پیوش سنگھ کے نام سے ہوئی ، اشوک مکوانہ انسٹرکٹر تھے جب کہ پیوشش سنگھ تربیت حاصل کر رہے تھے ، حادثے کے بعد بھارتی اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پہنچے جس کے بعد دونوں پائلٹوں کو اسپتال لایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا ، جب طیارہ روانہ ہوا تو وہاں دھند نہیں تھی لیکن اچانک شام 8.45 کے قریب دھند میں اضافہ ہوگیا ، یہ حادثہ اس وقت ہوا جب پائلٹ نے فضائی پٹی پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن دھند کی بنا پر قریبی فارم کے کھیت میں اترا۔

ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کو نوکری سے نکالا جائے، پی آئی سی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا

لاہور میں ماں، بیٹی سے زیادتی واقعے کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

FOLLOW US