Sunday January 19, 2025

لوگ ترین گروپ چھوڑنا چاہتے ہیں، جلد وزیر اعلیٰ سے ترین گروپ کے 11ارکان کی ملاقات کراؤں گا۔ نذیر چوہان کا وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد دعویٰ

لاہور: تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ترین گروپ کی حمایت پر معافی مانگ لی، نذیر چوہان نے ملاقات کے بعد بتایا کہ وزیراعظم نے مجھے معاف کردیا ہے، وزیراعظم کو بتایا بہت سے لوگ ترین گروپ چھوڑنا چاہتے ہیں،وزیراعظم نے مجھے بلدیاتی انتخابات کیلئے متحرک ہونے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے لاہور میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان نے ملاقات کی، ملاقات میں نذیر چوہان نے ترین گروپ کی حمایت کرنے اور اپنی غلطیوں پر وزیراعظم سے معافی مانگی، جس پر وزیراعظم نے ان کی غلطیوں کومعاف کردیا، نذیرچوہان نے آئندہ ہرمشکل وقت میں پارٹی کا بھرپور ساتھ دینے عزم کیا۔

ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کو نوکری سے نکالا جائے، پی آئی سی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا

نذیر چوہان نے ملاقات کے بعد بتایا کہ وزیراعظم نے مجھے معاف کردیا ہے، وزیراعظم کو بتایا بہت سے لوگ ترین گروپ چھوڑنا چاہتے ہیں،وزیراعظم نے مجھے بلدیاتی انتخابات کیلئے متحرک ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل 4اگست کو نذیر چوہان نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جہانگیر ترین نے مجھے استعمال کیا، انہیں اپنا لیڈر مانا لیکن وہ اس قابل نہیں، ان جیسا بندہ کسی کا ساتھ نہیں دے سکتا،شہزاد اکبر اور ان کے اہلخانہ سے شرمندہ ہوں،پی ٹی آئی میں کوئی دھڑا نہیں جو عمران خان کیساتھ کھڑا ہے وہی پی ٹی آئی کا حصہ ہے۔
نذیر چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترین گروپ کے ایک اہم رکن راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ہم نے انھیں زبردستی اپنے ساتھ نہیں ملایا تھا، وہ خود گروپ میں آئے تھے۔ راجہ ریاض نے کہا کہ نذیر چوہان کو منع کیا تھا کہ مذہبی معاملات پر بیان بازی نہ کرے۔ وہ نپل والی بوتل سے دودھ نہیں پیتے کہ ہم نے انھیں گمراہ کر دیا۔ نذیر چوہان جذباتی آدمی ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ نذیر چوہان گروپ میں بھی ہر وقت جذبات میں رہتا تھا اور آگے بڑھنے کے لئے بڑے بڑے مشورے دیتا تھا۔ جیسے ہی مذہبی بیان بازی پر نذیر چوہان کی پکڑ ہوئی تو گروپ چھوڑ کر بھاگ گیا۔ راجہ ریاض نے کہا کہ ہم سب جہانگیر ترین قیادت میں متحد ہیں۔ نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی وضاحت کے بعد خاموش ہونے کا کہا تھا۔

لاہور میں ماں، بیٹی سے زیادتی واقعے کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

سابق افغان وزیر نے جرمنی میں سائیکل پر پیزا ڈلیوری شروع کر دی،تصاویر وائرل اب سادہ زندگی گزار رہا ہوں،جب لیپ زگ آیا تو پیسے ختم ہو گئے تھے

FOLLOW US