نئی دہلی : افغانستان کی صورتحال پر بھارتی فوجی افسر نے آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج کو مبارکباد دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے سابق اہلکار اور دفاعی تجزیہ کار کرنل دھنویر سنگھ نے افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے پر پاک فوج اور آئی ایس آئی کو مبارک باد دی ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی نے پاکستان کو یوم آزادی پر بڑا تحفہ دیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ، افغانستان کے پس منظر میں سارے آپریشنز میں سب سے اہم آپریشن انٹیلی جنس آپریشن تھا ، جس میں افغانستان کے گورنرز ، افغان آرمی کے جنرلز اور وہاں کے وار لارڈز کو آئی ایس آئی توڑنے میں کامیاب ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل اپنے ایک پیغام میں دھنویر سنگھ نے کہا کہ آئی ایس آئی کو داد دینی چاہیئے کیوں کہ آئی ایس آئی نے بہت ہی شاندار کام کیا تاہم اس سارے معاملے میں بھارت کی صورتحال بہت ہی گھمبیر ہے ، بھارت کی حالت اس لڑکے کی ہے جو دو بڑوں کی لڑائی میں خوامخواہ مار کھا کر روتا ہوا گھر آجاتا ہے۔ خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حالیہ پیش قدمی سے بھارت کی بھی چیخیں نکل گئی ہیں ، اسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کی بے چینی واضح رہے ، ویڈیو میں بھارت صحافی نشانت کا کہنا ہے کہ افغان میں پیدا ہونے والی صورتحال میں بھارت کا کوئی نام نہیں لے رہا ، ہم نے وہاں پر پیسہ لگایا ، ڈیم بنایا ، لوگوں کو پڑھایا انفراسٹرکچر بنایا ، ہم نے افغانستان میں سب کچھ کیا جب کہ ہمارے ہاں افغانی بہت عزت رہ رہے ہیں ، ہم ان کو مانتے بھی ہیں ، کئی بار ہم کتابوں میں بھی پڑھتے ہیں کہ انہیں راج کپور کی فلمیں بہت پسند ہیں لیکن آج ہمیں کوئی نہیں پوچھا رہا ہم صرف دیکھ رہے ہیں۔
جس پر پروگرام میں موجود بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسر جنرل بخشی نے کہا کہ آپ کو کوئی پوچھے گا بھی کیوں؟ جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوتی ہے ، کیا آپ لاٹھی چلانے کو تیار ہیں؟ کیا آپ افغانستان میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں؟ آپ سے تو جب پوچھا گیا تب ہی سب کو ٹھنڈے پسینے آگئے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے افغانستان کو فراہم کیے گئے ملٹری اثاثے ایک ایک کر کے افغان فوج کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں ، افغان طالبان نے ہرات ائیرپورٹ پر قبضے کے بعد وہاں موجود بھارت کا جنگی طیارہ بھی قبضے میں لے لیا ، اس سے قبل افغان طالبان نے قندوز کی ائیربیس پر موجود بھارتی ہیلی کاپٹر کو بھی قبضے میں لے لیا تھا ، افغان طالبان کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جنگی ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارہ بھارت کی جانب سے افغان فوج کو بطور تحفہ دیے گئے تھے۔
طالبان ٹویٹر استعمال کر سکتے ہیں تو مجھ پر پابندی کیوں ؟ سابق امریکی صدر کا شکوہ
بھارت کی مثال اس بچے کی ہے جو 2 بچوں کی لڑائی میں کھس کر بنا بات کے مار کھا کر کھر آتا ہے
سینیر دفاعی تجزیہ کار کرنل دھنویر سنگھ#Talibans #minar_e_pakistan pic.twitter.com/YBdWoVnLCZ— s h o n a (@sykomunda00) August 19, 2021