Monday January 20, 2025

طالبان ٹویٹر استعمال کر سکتے ہیں تو مجھ پر پابندی کیوں ؟ سابق امریکی صدر کا شکوہ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کی جانب سے ٹویٹر کے استعمال پر کہا کہ جب طالبان جیسے جنگجو اس پلیٹ فارم کو عوامی رابطے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں تو مجھے اس حق سے کیوں محروم رکھاگیا ہے ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کیلئے یہ بات انتہائی ہتک آمیز ہے کہ جب ٹویٹر چوروں ، قاتلوں ، آمروں کیلئے عوامی رابطے کا پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے تو سابق عوامی صدر جس کے کئی ملین چاہنے والے ہیں کو عوامی رابطے سے محروم کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ٹویٹر نے رواں برس انتخابات ہارنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کانگریس کی عمارت پر حملہ کرنے کے بعد سے انکا اکاو¿نٹ غیر فعال کر رکھا ہے ، ٹرمپ کو ٹریٹر پر آ ٹھ ملین ( 80 ہزار ) سے زائد افراد فالو کر رہے تھے ۔

امریکی طیارے سے گر کر ہلاک ہونے والا دوسرا شخص کون سا معروف کھلاڑی تھا ، تفصیلات سامنے آگئیں

’میں مدد کے لیے چیخ و پکار کرتی رہی لیکن ۔‘ 400 سے زائد افراد نے ٹک ٹاکرلڑکی کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا

FOLLOW US