Monday January 20, 2025

’میں مدد کے لیے چیخ و پکار کرتی رہی لیکن ۔‘ 400 سے زائد افراد نے ٹک ٹاکرلڑکی کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا

لاہور: یوم آزادی پر لاہور کے گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان)میں پیش آئے انسانیت سوز واقعے نے پاکستانی قوم کا سر پوری دنیا کے سامنے شرم سے جھکا دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا پر بھی اس واقعے کا شہرہ ہے کہ کس طرح 400سے زائد درندوں کے ہجوم نے ایک لڑکی کو نوچ ڈالا۔ ڈیلی سٹار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ چار سو لوگوں کے اس ہجوم نے لڑکی کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے برہنہ کر دیا۔ لڑکی کے جسم میں کئی زخم بھی آئے۔ لڑکی کے کچھ ساتھی بھی اس کے ساتھ موجود تھے، جن سے ان کے موبائل فونزاور دیگر اشیاءچھین لی گئیں۔ یہ لڑکی ٹک ٹاکر تھی اور وہاں ویڈیو بنانے کی غرض سے گئی تھی۔

دینی بھائی اور دین دشمن کان کھول کر سن لیں کہ دنیا کی ساری عورتیں برہنہ ہو جائیں تو بھی مرد کو نگاہیں جھکانے کا حکم ہے

رپورٹ کے مطابق اس عائشہ نامی لڑکی نے بتایا ہے کہ ”انہوں نے مجھے اوپر اٹھا لیا اور ہوا میں اچھالنا شروع کر دیا۔ انہوں نے مجھے کپڑے پھاڑ ڈالے اور مجھے برہنہ کر دیا۔ میں مدد کے لیے چیخ و پکار کرتی رہی لیکن کسی نے میری مدد نہیں کی۔ ہجوم نے میرے سونے کے زیورات، نقدی اور موبائل فون وغیرہ بھی چھین لیے۔ “ لڑکی نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے اور پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بھی اس واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اورانہوں نے آئی جی پنجاب کو ملزمان کی جلداز جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے کہ عائشہ اکرم نامی اس لڑکی کا تعلق شاہدرہ سے ہے۔ اس کے ساتھ اس کے ساتھی عامر سہیل، کیمرہ مین صدام حسین اور دیگر چار لوگ بھی آئے تھے۔ یہ لوگ وہاں ویڈیو بنا رہے تھے جب ان پر ہجوم نے حملہ کر دیا۔

’میں حاملہ تھی جب طالبان نے گولیاں مار کر آنکھیں نوچ لی تھیں‘ بھارت میں پناہ حاصل کرنیوالی خاتون سامنے آگئی

https://youtu.be/7mL6UlRUSSM

FOLLOW US