Monday January 20, 2025

امریکی طیارے سے گر کر ہلاک ہونے والا دوسرا شخص کون سا معروف کھلاڑی تھا ، تفصیلات سامنے آگئیں

کابل : کابل سے مسافروں کو لانے والے طیارے سے گر کر ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت ہو گئی ، العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دوسرا شخص افغانستان فٹبال ٹیم کا کھلاڑی ذکی انواری تھا ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے لکھا کہ اریانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ذکی انواری وہ دوسرا شخص تھا جو گزشتہ پیر کو کابل ہوائی اڈے سے امریکی طیارے کے باہر لٹکا اور کچھ دوری کے بعد گر کر ہلاک ہو گیا ۔جنرل سپورٹس اتھارٹی نے اس کی موت کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار طالبان کے کابل پر کنڑول کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد کابل ہوائی اڈے پر جمع ہو گئی تھی جن کی کوشش تھی کہ جہازوں میں سوار ہو کر افغانستان سے نکل جائیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جہاز سی 17 میں چھ سو سے زائد افراد سوار ہو کر افغانستان سے نکل آئے تھے جبکہ کچھ افراد جہا زکے باہر لٹک گئے تھے جو اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد گر کر ہلاک ہو گئے ۔ قبل ازیں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ امریکی طیارے سے گر کرہلاک ہونے والا ایک ڈاکٹر ہے جس کی شناخت محمد فدا کے نام سے کی گئی تھی۔

’میں مدد کے لیے چیخ و پکار کرتی رہی لیکن ۔‘ 400 سے زائد افراد نے ٹک ٹاکرلڑکی کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا

عالمی برادری افغانستان پر دباو ڈالنے کے بجائے مدد کرے : چین

FOLLOW US