Monday January 20, 2025

امریکی فوج جہاں جاتی ہے، بے امنی اور تباہ شدہ گھرچھوڑکر جاتی ہے، چین افغان جنگ میںبدترین ناکامی پر چین کی امریکا پر شدید تنقید

بیجنگ:امریکی فوج جہاں جاتی ہے، بے امنی اور تباہ شدہ گھرچھوڑکر جاتی ہے،افغان جنگ میںبدترین ناکامی پر چین کی امریکا پر شدید تنقید، چین کی جانب سےامریکا کو انسانی حقوق کے نام پر دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا مشورہ۔تفصیلات کے مطابق چین نے امریکا پر کڑی تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ امریکی فوج جہاں جاتی ہے، بے امنی اور تباہ شدہ گھرچھوڑکر جاتی ہے، امریکا کو جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام پر دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے میڈیا بریفنگ کے دوران امریکا پر سخت تنقید کی اور کہا کہ امریکا کی طاقت تعمیر نہیں تباہی ہے، امریکی فوج جہاں جاتی ہے، بے امنی اور تباہ شدہ گھرچھوڑکر جاتی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ 20 سال قبل امریکا نے انسداد دہشت گردی کے نام پر افغان جنگ شروع کی،کیا امریکا جیت گیا؟ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی تعداد ایک سے بڑھ کر 20 سے زائد ہوگئی، اس کے علاوہ وہاں ہنگامہ آرائی ، تقسیم ، بچھڑے ہوئے خاندان اور اموات پیچھے رہ گئی ہیں۔

افغانستان کاایک ایسا صوبہ جہاں آرمی طالبان سے جنگ کرنے کے لیے تیار کھڑی ہے طالبان نے کئی صوبوں پر قبضہ کر لیا مگر اس خطرناک صوبے میں قدم نہیں رکھ سکے

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حقائق نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہےکہ فوجی مداخلت اور طاقت کی سیاست کا کوئی فائدہ نہیں اور وہ ناکام ہو جاتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو اب جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام پر دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔دوسری جانب افغان طالبان کے عسکری ونگ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سربراہ افغان طالبان کے حکم پر سب کو معاف کردیا، اب کسی سے دشمنی نہیں، تمام سفارتخانوں اور غیرملکیوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دیں گے، تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل افغان حکومت تشکیل دیں گے، اب افغان عوام کی خدمت کا وقت ہے۔ انہوں نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب گواہ ہیں افغانستان کو 20 سالہ طویل جنگ کے بعد آزاد کرالیا گیا ہے، سخت مزاحمت کے بعد قابضین کو افغانستان سے نکالا۔ افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دیں گے، آزادی ہر قوم کا بنیاد ی حق ہے، افغانستان کو آزاد کرانا ہماری نہیں پوری قوم کی فتح ہے، طالبان نہیں چاہتے افغانستان میں جنگ جاری رہے، ہم نے 20سال جدوجہد کی ، آج افغانستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کا اختتام، شاہد آفریدی پہلی مرتبہ بطور کپتان کوئی ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب

انہوں نے کہا کہ امارت اسلامی افغانستان آج سے کسی کے ساتھ دشمنی نہیں رکھے گی، سب کو تسلی دیتے ہیں کسی کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔تمام سفارتخانوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ افغانستان میں تمام غیرملکیوں کو باعزت طور پر رہنے کا حق ہے، سفارتخانوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے، غیرملکیوں کو اگر تحفظات ہیں تو آگاہ کریں ان کے تحفظات کی تلافی کریں گے، اسلامی اصولوں کے مطابق خواتین کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

FOLLOW US