Monday January 20, 2025

کشمیر پریمیئر لیگ کا اختتام، شاہد آفریدی پہلی مرتبہ بطور کپتان کوئی ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب

مظفرآباد : کشمیر پریمیئر لیگ کا اختتام، شاہد آفریدی پہلی مرتبہ بطور کپتان کوئی ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق سنسنی خیز مقابلوں سے بھرپور کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں اختتام ہو گیا۔ مظفرآباد ٹائیگرز اور راولا کوٹ ہاکس کے درمیان مظفرآباد کے میدان پر سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ مظفرآباد ٹائیگرز راولا کوٹ ہاکس کی جانب سے دیے گئے 170 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 162 رنز بنا سکی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب شاہد خان آفریدی نے بطور کپتان کوئی ٹورنامنٹ جیتا ہو۔ جبکہ ٹورنامنٹ کی رنر اپ راولا کوٹ ہاکس کی کپتانی محمدحفیظ کر رہے تھے۔ راولا کوٹ ہاکس کی جانب سے کاشف علی نے 54 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ مظفرآباد ٹائیگرز کی جانب سے کپتان محمد حفیظ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں مظفرآباد کے ذیشان اشرف نے 46 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ راولا کوٹ کے کپتان شاہد آفریدی 2 اہم وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

اسلام میں پردہ صرف برقع پہننا نہیں ہے خواتین سے حجاب پہننے کی توقع کی جائے گی ، افغانستان میں خواتین کو کام کرنے اور یونیورسٹی کی سطح تک تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

کسی بلاک کا حصہ نہیں، پاکستان، روس،چین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ذبیح اللہ مجاہد ہماری پہلی ترجیح افغانستان ہے، تمام سرحدوں پر ہمارا قبضہ ہے

FOLLOW US