Thursday January 23, 2025

اشرف غنی کا قریبی مشیر پیسوں سے بھرا بیگ لے کر ایئر پورٹ پہنچ گیا، کہاں فرار ہونا چاہتا تھا اور اس کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

کابل: افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے بعد صدر اشرف غنی کے قریبی ساتھی ایک ایک کرکے ملک سے فرار ہونے لگے ہیں تاہم اب حکومت نے حکومتی حکام کے فرار پر پابندی عائد کردی۔
افغانستان سے تعلق رکھنے والے صحافی سمیع مہدی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اشرف غنی کا سینئر مشیر اور ان کا سب سے قریبی ساتھی کابل ایئر پورٹ سے دبئی فرار ہونا چاہتا تھا لیکن اسے ایئر پورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں روک دیا گیا۔ اس مشیر کے پاس مبینہ طور پر پیسوں سے بھرا ہوا بیگ بھی تھا۔ سمیع مہدی کے مطابق اشرف غنی انتظامیہ نے ایئر پورٹ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی سیکیورٹی اہلکار کو ملک نہ چھوڑنے دیا جائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے وزیر خزانہ ملک سے فرا ہو چکے ہیں جب کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں یدِ طولیٰ رکھنے والے نائب صدر امراللہ صالح کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں کہ وہ تاجکستان چلے گئے ہیں

سیریز کا پہلا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز پاکستان کیخلاف بڑی برتری حاصل کرنے میں ناکام، اننگ کا اختتام ہوگیا

بھارتی کامیڈین جونی لیورکا سرحد پار سے اداکارہ صاحبہ کیلئے پیغام،خبر پڑھ کر آپ دنگ رہ جائینگے

FOLLOW US