Wednesday January 22, 2025

سیریز کا پہلا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز پاکستان کیخلاف بڑی برتری حاصل کرنے میں ناکام، اننگ کا اختتام ہوگیا

جمیکا : ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پہلی اننگز میں 36 رنز کی برتری حاصل کی۔ کنگسٹن، جمیکا میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز نے 251 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو جوشوا ڈی سلوا اور جومیل ویریکن وکٹ پر موجود تھے۔ پاکستان کو ویسٹ انڈین ٹیم کو آؤٹ کرنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور میزبان ٹیم اپنے گزشتہ دن کے سکور میں مزید 2 رنز کے اضافے سے پویلین لوٹ گئی۔ شاہین شاہ آفریدی نے دن کے پہلے ہی اوور میں ویریکن کو چلتا کیا اور پھر اپنے اگلے ہی اوور میں جوشوا ڈی سلوا کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کے بڑی لیڈ کے حصول کے خواب پر پانی پھیر دیا۔

بھارتی کامیڈین جونی لیورکا سرحد پار سے اداکارہ صاحبہ کیلئے پیغام،خبر پڑھ کر آپ دنگ رہ جائینگے

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور 36 رنز کی برتری حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جیسن ہولڈر نے 58 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ محمد عباس نے تین وکٹیں اپنے نام کیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس میں کامیاب بلے باز فواد عالم رہے تھے، جنہوں نے 56 رنز بنائے اور فہیم اشرف 44 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور جیڈن سیلز 3،3 وکٹیں حاصل کیں، کیمار روچ نے 2 اور کائل میئرز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، یاسر شاہ، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کریگ بریتھ ویٹ (کپتان)، کیرن پاول، نکومورا بونر، کائل میئرز، روسٹن چیز، جرمین بلیک وُڈ، جوشوا ڈی سلوا، جیسن ہولڈر، کیماروچ، جیڈن سیلز اور جومیل ویریکن پر مشتمل ہے ۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے تین میچ بارش کے نذر ہو گئے تھے اور پاکستان نے سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل کر لی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان، ویسٹ انڈیز کے خلاف 21 سال سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہارا، آخری 6 ‏میں سے 4 سیریز شاہینوں کے نام رہی تھیں۔

ارباب غلام رحیم پر جیالوں کا حملہ ، حلیم عادل شیخ نے حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو بڑی دھمکی دے دی

FOLLOW US