Thursday January 23, 2025

بھارتی کامیڈین جونی لیورکا سرحد پار سے اداکارہ صاحبہ کیلئے پیغام،خبر پڑھ کر آپ دنگ رہ جائینگے

کراچی: جونی لیور نے صاحبہ کے لیے سرحد پار سے پیغام بھیجا ہے۔اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صاحبہ ریمبونے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جونی لیور نے ان کے لیے ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔جونی لیور نے اپنے ویڈیو پیغام میں صاحبہ اور ان کے شوہرکی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا صاحبہ بھابھی سلام وعلیکم بکراعید قصائی2ٹیلی فلم ہم نے دیکھی بہت اچھی فلم ہے اس فلم کو میں نے اور میری فیملی نے بہت انجوائے کیا۔جونی لیور نے ٹیلی فلم میں صاحبہ اور ریمبو سمیت تمام فنکاروں کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا ٹیلی فلم میں آپ کا اور ریمبو بھائی کا کام بہت اچھا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے صاحبہ کے یوٹیوب چینل کی بھی تعریف کی‘‘۔ ویڈیو کے آخر میں جونی لیور نے اداکارہ صاحبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ارباب غلام رحیم پر جیالوں کا حملہ ، حلیم عادل شیخ نے حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو بڑی دھمکی دے دی

حکومت کی کورونا ویکسی نیشن کے جعلی اندراج پر شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست

FOLLOW US