Sunday January 19, 2025

افغان حکومت 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں ختم ہوسکتی ہے طالبان تیزی سے افغانستان پر کنٹرول حاصل کررہے ہیں۔

واشنگٹن : امریکی انٹیلی جنس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ افغان حکومت 6 ماہ سے بھی کم عرصہ میں ختم ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی انٹیلیجنس اداروں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے محدود جگہوں پر توجہ مرکوز کرنے سے افغان عوام میں یہ تاثر پیدا ہوگا کہ حکومت نے انہیں طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ صدر جو بائیڈن کی جانب سے امریکی افواج کے 31 اگست تک افغانستان سے انخلا کے بعد ہی طالبان نے افغانستان کے زیادہ سے زیادہ علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنا شروع کردیا ہے۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طالبان نے نصف سے زیادہ افغانستان کے ضلعی مراکز پر قبضہ کرلیا ہے۔ طالبان صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئی سعودی حکام نے مزید85 پاکستانیوں کی سزا معاف کردی

امریکی عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکی انٹیلیجنس اداروں نے متنبہ کیا کہ افغان حکومت چھ مہینے سے بھی کم عرصے میں ختم ہوسکتی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان تیزی سے افغانستان پر کنٹرول حاصل کررہے ہیں۔ طالبان صوبائی دارلحکومتوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغان فورسز کی توجہ کابل کے دفاع اور اسٹراٹیجک علاقوں کو محفوظ رکھنے پر مرکوز ہے۔ اہم انفراسٹرکچر میں بھارت کی مدد سے تعمیر کردہ ڈیم اور بڑی شاہراہیں شامل ہیں۔ جبکہ افغان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نئی حکمت عملی فوجی ضرورت ہے کیونکہ افغان فوج صوبائی دارالحکومتوں کو کھونے کا متحمل نہیں ہوسکتا ، ایک افغان اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کی تعیناتی کی نئی حکمت عملی کابل کو اسٹریٹجک علاقہ رکھنے اور اہم انفراسٹرکچر کے دفاع میں مدد دے گی۔

ویکسین نہ لگوانے پر موبائل سم کارڈ بلاک کئے جائیں حکومت کا پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ،کیاہونیوالا ہے ؟ جانیں

FOLLOW US