Friday May 3, 2024

ویکسین نہ لگوانے پر موبائل سم کارڈ بلاک کئے جائیں حکومت کا پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ،کیاہونیوالا ہے ؟ جانیں

کراچی(نیوز ڈیسک) کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ، سندھ حکومت نے این سی اوسی اور پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے پر موبائل سم کارڈ بلاک کئے جائیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت انسداد کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری صحت سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.3 فیصد ہوگئی، کراچی میں گزشتہ روز شرح 21.58 فیصد تھی، کورونا سے 21 جولائی تک 307 مریض انتقال کرگئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 1002 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ہسپتالوں میں داخل 85 فیصد مریض نان ویکسی نیٹڈ ہیں، 76 فیصد مریضوں کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی، صورتحال تشویشناک ہے، عید کے بعد مزید خراب ہوسکتی ہے، صرف 15 فیصد ویکسی نیٹڈ مریض بہتر حالت میں ہیں۔

دبئی میں بیوی اور17 سالہ بیٹی کی موجودگی کی خبروں پر سلمان خان نے خاموشی توڑدی

”شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے مجھ سے برہنہ ہو کر آڈیشن دینے کیلئے کہا اور اب۔۔“نوجوان ماڈل نے خاموشی توڑ دی

FOLLOW US