Sunday January 19, 2025

فلسطینی صدر کی استنبول میں ترک ہم منصب طیب ایردوآن سے ملاقات۔۔ القدس، مسجد اقصی میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں پر بریفنگ دی

استنبول : فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہ نماو کیدرمیان یہ ملاقات بند کمرے میں ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ بعد ازاں فلسطینی اور ترک حکام نے بھی ملاقات کی۔ فلسطینی صدر نے اپنے ترک ہم منصب کو فلسطین کی تازہ سیاسی صورت حال، قضیہ فلسطین کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے بعد کی صورت حال، القدس، مسجد اقصی اور غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔خیال رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس جمعہ کی شام کو ترکی کے تین روزہ دورے پر استنبول پہنچے تھے۔

طالبان افغانستان سے محبت کرتے ہیں تو وعدہ کریں ڈیورنڈ لائن کوسرحد تسلیم نہیں کریں گے:افغان صدرکی زہر افشانی

موقع ملا تو شاہ رخ خان کی یہ چیز میں چرا لوں گی، انوشکاشرما نے دل کی بات کہہ دی

FOLLOW US