Sunday January 19, 2025

موقع ملا تو شاہ رخ خان کی یہ چیز میں چرا لوں گی، انوشکاشرما نے دل کی بات کہہ دی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اعتراف کیا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اداکار شاہ رخ خان سے ان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لیں گی، یاد رہے کہ دونوں سٹارزکے درمیان اچھی بونڈنگ ہے، متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ انوشکا شرما نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ سے ڈیبیو کیاتھا ۔ بھارتی ٹیلی ویژن سیریز ’یاروں کی بارات‘ میں جب انوشکا شرما سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ شاہ رخ خان کی کون سی چیز چرانا چاہیں گی؟ اس پر اداکارہ کا جواب تھا ’ایسی کتنی ساری چیزیں ہیں۔۔۔ سب سے پہلے تو میں شاہ رخ خان کی تمام گھڑیاں چرا کر انہیں فروخت کر دوں گی۔‘

جنت مرزا کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، چھٹی کے دن مداحوں کیلئےزبردست خبر آگئی

انوشکا شرما سے مزید پوچھا گیا کہ اس کے بعد کیا چرانا پسند کریں گی؟ اداکارہ نے ایسا جواب دیا کہ ساتھ بیٹھے کنگ خان حیران رہ گئے۔ انوشکا شرما نے کہا ’ظاہر ہے میں ان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لوں گی۔‘ انوشکا شرما کے اس جواب پر میزبان سمیت ناظرین نے خوب قہقہے لگائے۔ اداکارہ سے جب شاہ رخ خان کی شخصیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان بہت مختلف انسان ہیں، ہم فلسفیانہ طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، میں نے شاہ رخ خان اور ان کی زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، وہ ارتقائی ذہن کے مالک ہیں، میں ان سے بات چیت کر کے خوشی محسوس کرتی ہوں۔ خیال رہے کہ رواں سال انوشکا شرما اور ان کے شوہر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ومیکا ہے۔ تاہم دونوں نے بیٹی کی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی کی تصویر شیئر نہیں کریں گے جب تک وہ سوشل میڈیا کو سمجھ نہیں لیتی۔

ڈاکوؤں نے طالبہ کی اپیل پر کالج فیس واپس کردی ڈاکو موٹرسائیکل اور موبائل فون لے گئے

FOLLOW US