کینبر(ویب ڈیسک )تعلقات کی ایک آسٹریلوی خاتون ماہر نے خواتین کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے اور اس ایسی وجہ بیان کی ہے کہ سوشل میڈیا پرہنگامہ برپا ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق نادیا بوکوڈی نامی اس ماہر خاتون کا کہنا ہے کہ شادی ایک تفریق پر مبنی عمل ہے، جس سے خواتینکو اتنافائدہ نہیں پہنچتا جتنا مردوں کوپہنچتا ہے۔ لہٰذا خواتین کو کبھی بھی شادی نہیں کرنی چاہیے۔نادیا بوکوڈی نے یہ بات اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہی۔اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے نادیا بوکوڈی نے لکھا کہ ”شادی کے بعد خواتین کو اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ گھریلوکام کاج بھی کرنا پڑتا ہے۔ اگر مرد ہاتھ بٹائیں بھی، تو زیادہ کام پھر بھی خواتین ہی کرتی ہیں۔
اس کے بعد جب بچے پیدا ہوتے ہیں تو ان کی پرورش بھی خواتین ہی کی ذمہ داری قرار پاتی ہے، جس سے ان کا کیریئر شدیدمتاثر ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی تحقیقات میں ثابت ہو چکا ہے کہ شادی شدہ مرد خواتین سے زیادہ کماتے اور طویل عمر پاتے ہیں، کیونکہ ان کی زیادہ تر پریشانیاں ان کی بیویاں اپنے سر لے لیتی ہیں۔“نادیا لکھتی ہیں کہ ”شادی شدہ خواتین درحقیقت ایسی نوکرانیاں ہوتی ہیں جنہیں تنخواہ بھی نہیں ملتی۔لہٰذا شادی کرنا تفاوت پر مبنی فعل ہے جس سے خواتین کو گریز کرنا چاہیے۔
بارشیں ابھی ہوئی ہی کہاں !بارشیں تو آگے آنیوالی ہے محکمہ موسمیات نےبڑی خوشخبری سنادی