Tuesday April 23, 2024

بارشیں ابھی ہوئی ہی کہاں !بارشیں تو آگے آنیوالی ہے محکمہ موسمیات نےبڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ہفتہ کے روز بالائی/وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان،کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدیدگرم رہےگا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدیدگرم رہےگا۔ تاہم بالائی/وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

کینیڈا:آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے7پاکستانی جھلس کر جاں بحق

ملک دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب : مری 25، گجرات 20، سیالکوٹ (سٹی 18، ائیر پورٹ 08)، نارووال 14،اسلام آباد(گولڑہ 12، بوکرہ 11، زیروپوائنٹ 08، سید پور06)، جوہر آباد08، جھنگ 07، راولپنڈی (شمس آباد 04)، کشمیر: مظفر آباد(ائیر پورٹ 22، سٹی 15)، راولاکوٹ 13، گڑھی دوپٹہ ، کوٹلی 11، بلوچستان :کوہلو 15، بارکھان 11،ژوب 02، خیبر پختونخوا: کاکول 05،بالائی دیر02، بالاکوٹ 01، گلگت بلتستان: بابوسر، بگروٹ03، ہنزہ اور اسکردومیں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی، تربت 48، شہید بینظیر آباد ،دادو45،نوکنڈی ،دالبندین اوراٹک میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

برطانیہ میں پاکستانی آموں کا راج ،قیمت جان کر پاکستانی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں

FOLLOW US