Sunday January 19, 2025

بالی ووڈ اداکار عامرخان اور اہلیہ کرن راﺅ نے شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ، شوبز انڈسٹری کی سب سے بڑی خبر

ممبئی : بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راﺅ نے 15 سالہ شادی ختم کرنے کاباضابطہ اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق عامر خان نے کرن راﺅ سے 2005 میں شادی کی اور دونوں کی پہلی ملاقات مشہور زمانہ فلم ’ لگان ‘ میں ہوئی ,اس وقت کرن راﺅ فلم میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی تھیں ، تاہم اب خبریں آ رہی ہیں کہ جوڑے نے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ عامر خان اور کرن راﺅ کی جانب سے جاری مشترکہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ”ان خوبصورت 15سالوں میں ہم نے زندگی بھر کے تجربات ، خوشی اور قہقہوں کا اشتراک کیا اور ہمارا رشتہ صرف اعتماد ، احترام اور محبت میں فروغ پایا ہے ، لیکن اب ہم نے اپنی زندگیوں کے نئے باب شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،

کم عمر سپاہیوں کی بھرتی کی امریکی فہرست میں پاکستان کی بے بنیاد شمولیت مسترد اس کے بعد فوجی امداد اور امن پروگراموں میں شرکت کے حوالے سے سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں

ہم اب میاں بیوی نہیں ہوں گے ۔ ہم نے علیحدگی اختیار کرنے کیلئے کافی عرصہ قبل سو چ بچار شروع کر دی تھی اور اب ہم اس پر باضابطہ عملدرآمد کر رہے ہیں ۔“ پیغام میں جوڑی کا کہناتھا کہ ’’ہم ’آزاد ‘(بیٹا) کیلئے ذمہ دار والدین رہیں گے جسے مل کر پروان چڑھائیں گے ، ہم فلموں میں بھی شراکت دار کے طور پر پہلے ہی کی طرح کام کرتے رہیں گے ،ہمارے اہل خانہ اور دوستوں کا شکریہ کہ انہوں نے ہمارے تعلق کے ارتقاءکو سمجھا ،ہم اپنے چاہنے والوں سے دعاﺅں کی درخواست کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں ہماری طرح آپ بھی اس طلاق کو اختتام نہیں بلکہ نئے سفر کا آغاز سمجھیں گے ،شکریہ ، آپ کے پیارے عامر خان اور کرن راﺅ۔

FOLLOW US