Sunday January 19, 2025

عالم دین کے تیسری شادی کی ’خواہش‘ کرنے پر اس کی دوسری بیوی نے مردانہ صفات سے ہی محروم کردیا

نئی دہلی: بھارت میں ایک عالم دین کے تیسری شادی کی ’خواہش‘ کرنے پر اس کی دوسری بیوی نے اس کے ساتھ ایسا سلوک کر ڈالا کہ سن کر ہی دوسری شادی کے خواہش مند خوف سے کانپ اٹھیں۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مظفرنگرکے نواحی گاﺅں شکارپور کا ہے جہاں 57سالہ شخص وکیل احمد نے اپنی دوسری بیوی سے کہا کہ وہ ایک اور شادی کرنے جا رہا ہے۔ حضرہ نامی خاتون نے اپنے شوہر کو تیسری شادی سے باز رہنے کے لیے کئی بار کہا لیکن وہ بضد رہا کہ وہ تیسری شادی کرکے رہے گا، جس پر ایک رات جب وہ سو رہا تھا تو حضرہ نے کچن سے چھری اٹھائی اور اس کا پوشیدہ عضو کاٹ ڈالا اور اسے بیڈروم میں ہی تڑپتا چھوڑ دیا۔ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ حضرہ نے اپنے رشتہ داروں کی مدد سے وکیل احمد کی تدفین کا انتظام کر لیا لیکن ایک ہمسائے کو شک ہو گیا اور اس نے پولیس کو مطلع کر دیا۔حضرہ نے گرفتاری کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری اگلے 3 روز میں بارش کی پیش گوئی کر دی ، محکمہ موسمیات

آرمی چیف کی سب سے زیادہ خوش آمد شہباز شریف نے کی، بوتل لے کر سامنے کھڑے ہو گئے

FOLLOW US