Monday November 25, 2024

آرمی چیف کی سب سے زیادہ خوش آمد شہباز شریف نے کی، بوتل لے کر سامنے کھڑے ہو گئے

اسلام آباد : گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا طویل اجلاس ہوا جو لگ بھگ آٹھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، دیگر عسکری حکام، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سیاسی قیادت اور چاروں وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔ اسی حوالے سے سینئر اینکر عمران خان کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں آرمی چیف کی سب سے زیادہ خوش آمد شہباز شریف نے کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے لوگوں کو اس وقت ہسنا پڑ گیا جب شہباز شریف بوتل کے کر آرمی چیف کے سامنے کھڑے رہے۔

طالب علم تیاری پکڑیں، انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا

ووٹ کا عزت دو کا نعرہ لگانے والے رانا ثناء اللہ ، خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب نے آرمی چیف کو گھیرے رکھا تاکہ کسی اور سیاسی جماعت کا رہنما یا سینیٹر آرمی چیف کے پاس نہ جا سکے۔ آرمی چیف کو دیکھ کر ن لیگ کے منہ میں پانی آ گیا۔ ن لیگ نے قمر باجوہ کو ایسے گھیرے رکھا جیسے کئی دیر بعد کوئی گمشدہ چیز ملی ہو۔اینکر عمران خان نے مزید کہا ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سب سے زیادہ خوش آمد شہباز شریف نے کی ، انہوں نے آرمی چیف کی تعریفوں کے پل باندھے۔انہوں نے آرمی چیف کے وژن کی کئی منٹوں تک تعریف کی اور کہا کہ آپ پالیسیز بہترین ہیں،جس آرمی چیف کی نواز شریف اور مریم نواز برائیاں کرتے ہیں انہی کی شہباز شریف تعریفیں کرتے رہے،سب سے دلچسپ بات یہ کہ شہباز شریف نے ضیاء الحق کی بھی برائیاں کی کیونکہ آرمی چیف کی پالیسیاں ان سے مختلف ہیں۔ شہباز شریف نے پوری کوشش کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت آرمی چیف کے ساتھ گزاریں،وہ بوتل اٹھا کر آرمی چیف کے سامنے کھڑے رہے تاکہ ان کی توجہ حاصل کر سکیں۔ن لیگ نے سب سے زیادہ آرمی چیف کی تعریف کی، قومی سلامتی کے اجلاس میں ن لیگ نے نواز شریف کے بیانئے سے بالکل مختلف انداز اپنایا۔

زلفی بخاری نے ریحام خان کے خلاف ہتک عزت مقدمے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا

FOLLOW US