بارسلونا : سپین کے صوبہ کاتا لونیہ حکومت نے ریسٹورنٹس، کیفے ٹیریاز کو رات کے وقت کھولنے کی اجازت کے حوالے سے غور شروع کردیاہے جبکہ کاتالونیا میں کل سےاح اپنے علاقوں سے دوسرے علاقوں میں جا سکتے ہیں۔ اب دن کے اوقات میں آزادانہ سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔وزیر داخلہ مائیکل سامپر نے ٹی وی انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ رات کا کرفیو نرم کرنے کے حوالے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ ابھی صوبہ بھر میں ریسٹورنٹس شام پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریسٹورنٹس، بارز کو اجازت اور شام کا کرفیو ختم کرنے کے حوالے سے فیصلہ 9 مئی سے قبل کرلیاجائے گا۔رات کا کرفیو 10 کی بجائے 11 بجے سے صبح 4، 5 یا 6 بجے تک بھی کیا جاسکتاہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت قوانین میں نرمی کرتے ہوئے صرف ان جگہوں پر پابندیاں برقرار رکھ سکتی ہے جہاں کورونا کیسز بتدریج بڑھ رہے ہیں جن علاقوں میں کیسز کم ہورہے وہاں کورونا پابندیاں ختم ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں۔
