راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر افغانستان سے دہشتگردوں نے راکٹ حملہ کردیا، دہشتگرد حملے میں 5 سالہ بچہ شہید جبکہ ایک لڑکی سمیت 7 بچے شدید زخمی ہوگئے، افغانستان سے باجوڑ میں دہشتگردوں نے 5 راکٹ فائر کیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے علاقے باجوڑ میں افغانستان سے دہشتگردوں نے پانچ راکٹ حملے کیے، راکٹ باجوڑ کے علاقے ساراکائی ٹاپ، لغارائی سینٹر پر فائر کیے گئے۔راکٹ حملے میں حملے میں مومند کا رہائشی پانچ سالہ بچہ شہید ہوگیا ، جبکہ دہشتگردوں کے حملے میں ایک لڑکی سمیت سات بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
