Monday April 29, 2024

ترکی کے ساحلی علاقے پے درپے 3 زلزلوں سے لرز اُٹھے لوگوں میں خوف وہراس، تباہ کن زلزلے کا الرٹ جاری

استنبول : ترکی کے ساحلی علاقے پے درپے 3 زلزلوں سے لرز اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے برادر اسلامی ملک ترکی میں چند گھنٹوں کے دوران 3 مرتبہ آنے والے زلزلے نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ترکی کے ساحلی علاقوں میں پہلا زلزلہ 4.8 شدت کا محسوس کیا گیا۔ جبکہ باقی دونوں زلزلوں کی شدت سے زائد رہی۔ان زلزلوں کے بعد ترک ماہرین ارضیات تشویش ناک الرٹ جاری کیا۔ خبردار کیا گیا ہے کہ ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں کسی بھی وقت تباہ کن 7 سے زائد شدت کا زلزلہ آ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق استنبول کے نیچے زمین میں فالٹ لائن میں غیر معمولی تبدیلیاں آرہی ہیں جو کسی بھی وقت خطرناک زلزلے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔ اس زلزلوں کیلئے دنیا کے جتنے بھی علاقے خطرناک قرار پائے ہیں، ان میں ترک شہر استنبول کی صورتحال سب سے زیادہ خطرناک ہے، 7 سے زائد کا شدت شہر کیلئے تباہ ثابت ہوگا۔

FOLLOW US