Sunday May 5, 2024

بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ، اسرائیل نے واقعے کو دہشتگردی قرار دے دیا

تل ابیب : اسرائیل نے بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے کو دہشتگردی قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج شام بھارت میں اسرائیلی سفارتخانےکےقریب دھماکہ ہوا جسے اسرائیلی حکام نے دہشتگردی قرار دے دیا ہے ۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ہونیوالےدھماکےمیں کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا، مگر بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں اسرائیلی سفارتخانےکےقریب دھماکادہشتگردی ہے ۔ خیال رہے کہ آج شام بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ہوا ہے،

بھارتی میڈیا ک نے بتایا کہ دھماکہ اسرائیلی سفارتخانے کے قریب ہوا۔دہلی پولیس دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں چار پانچ گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ دہلی پولیس نے دھماکے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے دہلی پولیس کا خصوصی سیل بھی موقع پر موجود ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ دھماکہ فٹ پاتھ پر ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے میں کچھ کاروں کی ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی سفارتخانہ دارالحکومت کے وسط میں اورنگ زیب روڈ پر واقع ہے۔ یہاں پر یہ بھی واضح ہو کہ اس وقت بھارت میں حالات بہت کشیدہ ہیں، ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر تاریخی لال قلعہ پر چڑھائی کرنے والے ہزاروں کسانوں نے بدھ کو ایک مرتبہ پھر دارالحکومت کے باہر ڈیرے ڈال دیے ہیں۔

دو ماہ سے جاری اس احتجاج کے سب سے پرتشدد دن گزشتہ روز مظاہروں میں ایک شخص ہلاک اور 80 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔نئے زرعی قوانین کی منسوخی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرے اب بغاوت کی شکل اختیار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔

FOLLOW US