اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون کال سستی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون کی فی منٹ کال سستی کر دی ہے۔ پی ٹی اے نے موبائل فون کی کال فی منٹ کے حساب سے سستی کی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یکم جنوری سے ایک منٹ سے زائد دورانیے کی کال پر 50 پیسے فی منٹ چارج ہوں گے۔ پی ٹی اے کے مطابق یکم جولائی 2022ء سے 40 پیسے فی منٹ کال چارج ہوں گے۔ ریٹس میں کمی ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ جون میں پاکستان کی وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 22-2021ء کے دوران موبائل فون پر پانچ منٹ سے زیادہ دورانیے کی کال پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
گاڑی میں بیٹھو، لاہور میں فٹ پاتھ پر کھڑی لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل
اس فیصلے کا اعلان وزیر خزانہ شوکت ترین نے کیا ۔ شوکت ترین نے کہا کہ یکم جولائی 2021ء سے پانچ منٹ یا زائد وقت کی کال پر صارفین کو 19.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ساتھ 75 پیسہ فی کال اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا اور کال 1.97 روپے سے بڑھ کر 2.72 روپے کی ہوجائے گی۔واضح رہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں نافذ کردہ اس نئے ٹیکس کے اطلاق سے قبل صارفین 5 منٹ کی کال پر 1.65 روپے کال چارجز جبکہ 19.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرتے تھے اور کال میں ٹیکسوں کا تناسب 19.5 فیصد تھا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان