Sunday November 24, 2024

گاڑی میں بیٹھو، لاہور میں فٹ پاتھ پر کھڑی لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

لاہور : لاہور کے علاقے گلبرگ میں لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کے کنارے کھڑی لڑکی کو کار سواروں کی جانب سے ہراساں کی جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کے مطابق متاثرہ لڑکی گلبرگ میں سڑک کنارے فٹ پاتھ کھڑی ہے۔اس دوران کار میں دو افراد آتے ہیں اور گاڑی روک کر اسے گاڑی میں بیٹھنے کا کہتے ہیں۔ کار سوار افراد لڑکی کو کار میں بیٹھنے پر مجبور کرتے رہے۔ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آئی اور متاثرہ لڑکی سے رابطہ کیا۔پولیس نے لڑکی کو ملزمان کے خلاف لارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔متاثرہ لڑکی نے ویڈیو سیف سٹی کو فراہم کر دی ہے۔ ویڈیو کی مدد سے گاڑی اور ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے پولیس نے کام شروع کر دیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہیں۔دوسری جانب انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد، ہراسمنٹ، زیادتی کے واقعات پر زیروٹالرینس کی پالیسی ہے اور ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ انہوں نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کہ صنفی جرائم کی روک تھام اور متاثرہ خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنی ذاتی نگرانی میں ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ خواتین کی سہولت اور تحفظ کیلئے سیف سٹی اتھارٹیز کے تعاون سے’’ویمن سیفٹی ایپ‘‘لانچ کی گئی ہے جسے اب تک 1لاکھ 25ہزار سے زائد خواتین ڈاؤن لوڈ کر چکی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ ویمن سیفٹی ایپ میں سائبر کرائم، ریسکیو، نیشنل ہائی وے، موٹر وے سمیت دیگر ہیلپ لائن نمبر بھی دیے گئے ہیں اور اس ایپ کے ذریعے خواتین کسی بھی مشکل صورتحال میں پنجاب پولیس سے باآسانی مدد حاصل کرسکتی ہیں۔

حکومت کو کمزور کرنے کی مہم کا توڑ کرنے اور ورکرز کو فعال کرنیوالے وزیراعظم خود میدان میں، اہم فیصلہ کرلیا

گلاسکو میں PTIرہنما زرتاج گل اور ریاض فتیانہ کے درمیان ایسا کام کہ پاکستانی آگ بگولا ، افسوسناک خبر

News Source: UrduPoint

FOLLOW US