Sunday November 24, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اچانک کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل چار اشاریہ چھ سات ڈالر سستا ہوکر چوہتر ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا، امریکی خام تیل 73.78 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 4.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور برطانوی خام تیل کی قیمت 78.51 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ جولائی کے بعد ایک دن میں خام تیل میں سب سے زیادہ کمی ہوچکی ہے، یورپ میں کویڈ کے نئی قمسم نے سرمایہ کاروں کو محتاط کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک دن میں امریکی خام تیل 6.05 فیصد سستا ہوگیا، امریکی خام تیل 4.67 ڈالر سستا ہوکر 74 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گیا، امریکی خام تیل 73.78 ڈالر فی بیرل تک گرگیا، بینچ مارک لندن برینٹ آئل 4.44 فیصد سستا ہوگیا، بینچ مارک لندن برینٹ آئل 3.60 ڈالر سستاہوکر 78.60 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔

حکومت کو کمزور کرنے کی مہم کا توڑ کرنے اور ورکرز کو فعال کرنیوالے وزیراعظم خود میدان میں، اہم فیصلہ کرلیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی معاشی ماہرین کے مطابق 26 اکتوبر 2021ء کو بینچ مارک لندن برینٹ 86.40 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیا گیا تھا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے پاکستان پر درآمدی بل میں کمی ہوگی، خام تیل مسلسل 80 ڈالر سے نیچے رہا تب ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کمی کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکہ نے چین، جاپان، برطانیہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر رواں سال تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اضافی تیل مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا۔

گلاسکو میں PTIرہنما زرتاج گل اور ریاض فتیانہ کے درمیان ایسا کام کہ پاکستانی آگ بگولا ، افسوسناک خبر

چڑیا والا نجومی لوگوں کو وزیر اعظم پر حملے کیلئے اکسا رہا ہے ، نجم سیٹھی کے بیان پر شیری مزاری اور علی زیدی کا رد عمل

FOLLOW US