Wednesday April 24, 2024

اگلے سال سے ملک بھر میں صرف وزارت سائنس سے منظور شدہ معیاری پنکھے فروخت ہو سکیں گے

اسلام آباد : اگلے سال سے ملک بھر میں صرف وزارت سائنس سے منظور شدہ معیاری پنکھے فروخت ہو سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کے بجلی کے بلوں میں کمی لانے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک میں استعمال ہونے والے 10 کروڑ پنکھوں کا معیار اعلیٰ ٹیکنالوجی کے مطابق کیا جائے تو ملک میں دو غازی بروتھا ڈیم جتنی بجلی،چار ارب ڈالر سے زائد کی بچت ہو گی۔ اسی لیے آئندہ سال سے ملک میں صرف وہ پنکھیں فروخت ہوں گے جو وزارت سائنس کی جانب سے طے کردہ معیار کے مطابق تیار کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر کے مطابق پنکھوں کے حوالے سے سٹار ریٹنگ کا نظام متعارف کروایا جائے گا جس سے عوام کو آگاہی ملے گی کہ کون سا پنکھا کیوں مہنگا ہے۔

اے این ایف نے بھنگ کی کاشت کیلئے 4 جگہوں کی منظوری دے دی بھنگ کے منصوبے کیلئے بڑی تعداد میں سرمایہ کار آگئے

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا تھا کہ گرمیوں میں 60 سے 65 فیصد بجلی ایئرکنڈیشنر اور پنکھوں میں استعمال ہوتی ہے۔ پنکھوں کی کاکردگی کو بڑھاکر بجلی کے استعمال میں کمی کمی لائیں گے، 80 ملین پنکھے مارکیٹ میں استعمال ہورہے ہیں، ہم نے ان کا جائزہ لیا کہ کتنی بجلی استعمال کرتے ہیں، اس لیے وقت آگیا ہے کہ اسٹارریٹنگ کو متعارف کروایا جائے، صارفین مارکیٹ سے پنکھوں کو خریدتے وقت اسٹار ریٹنگ کو دیکھا کرے گا۔صارفین کو پتا ہونا چاہیے کہ وہ اسٹار ون، ٹو یا کون سا پنکھا خریدیں گے جس سے ان کو بجلی کی زیادہ بچت ہوگی۔ عام پنکھا اگر 8سے 12گھنٹے چلتا ہے تو اس ماہانہ 950 روپے بنتا ہے، اسٹار ریٹنگ کردیں گے تو جس کا ماہانہ بل ماہانہ 950 روپے تھا اب اس کا 628 روپے آئے گا، اسٹار ٹو کا بل 542 روپے،اسٹار تھری کا 477 روپے، اسٹار ریٹنگ فائیو کا بل 387 روپے آئے گا۔ اس سے نہ صرف بجلی بچے گی بلکہ تقریباً 3400 میگاواٹ بجلی بچا سکتے ہیں اگر اس معیار پر پنکھے بنائے جائیں، اتنی بچت کا مطلب 2غازی بروتھا ڈیم بنائیں۔

آریان خان چھاپے کے وقت کروز پر تھے ہی نہیں، اسے کہاں سے گرفتار کیاگیا،نئے انکشافات نے تہلکہ مچادیا،شاہ رخ بھی ہکا بکا

FOLLOW US