Friday April 19, 2024

اے این ایف نے بھنگ کی کاشت کیلئے 4 جگہوں کی منظوری دے دی بھنگ کے منصوبے کیلئے بڑی تعداد میں سرمایہ کار آگئے

اسلام آباد : اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے بھنگ کی کاشت کیلئے4 جگہوں کی منظوری دے دی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ بھنگ کے منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے بڑی تعداد میں لوگ آگئے، بھنگ کے ایک بیج کی قیمت12 ڈالر اور ایک لیٹر سی بی ڈی آئل 10ہزار ڈالر کا ہے،‏‏2025 تک بھنگ کی عالمی مارکیٹ 95 ارب ڈالرتک پہنچ جائے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، پی سی ایس ‏آئی آرحکام نے کمیٹی کو بھنگ کی پیداوار کے منصوبے پر بریفنگ میں بتایا کہ بھنگ کو صنعتی اورادویات میں ‏استعمال کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ اےاین ایف نے بھنگ ‏کی کاشت کیلئے4 سائٹس کی منظوری دے دی ہے، گجرخان میں صنعتی مقاصد کیلئے100 ایکڑ کاشت شروع کریں گے، روات میں ادویات میں استعمال ‏کیلئے بھنگ کی کاشت شروع کی گئی۔

آریان خان چھاپے کے وقت کروز پر تھے ہی نہیں، اسے کہاں سے گرفتار کیاگیا،نئے انکشافات نے تہلکہ مچادیا،شاہ رخ بھی ہکا بکا

انہوں نے کہا کہ بھنگ کے ایک بیج کی قیمت12 ڈالر ہے، ایک لیٹر سی بی ڈی آئل کی قیمت 10ہزار ڈالر ہے،‏‏ 2025 تک بھنگ کی عالمی مارکیٹ 95 ارب ڈالرتک پہنچ جائے گی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ دسمبر تک ملک میں بھنگ کی کاشت کی پالیسی آجائے گی۔اس سے قبل 30 ستمبر کو وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے سرکاری سطح پر بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا افتتاح کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر5 ایکڑ پر بھنگ کاشت کی جائے گی، بھنگ کا تیل ادویات میں استعمال ہوتا ہے، بھنگ کے ایک ایکڑ فصل سے10 لیٹر کی پیداوار ہوتی ہے۔ حکومت اس فصل کا مثبت استعمال کرنے پر عملدرآمد کرائے گی،پاکستان کی آب وہوا بھنگ کی فوصل کاشت کیلئے سازگار ہے، اربوں ڈالر کی مارکیٹ میں جلد ازجلد شامل ہونا ترجیح ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی اور وزارت سائنس کا ذیلی ادارہ پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ دونوں مشترکہ طور پر آزمائشی پراجیکٹ پر کام کریں گے، 3 سال میں 5 ایکٹر پر بھنگ کاشت کی جائے گی، موٹروے کے قریب ابتدائی طور پر کلیام کے علاقے میں ایک ایکڑ پر بھنگ کی کاشت شروع کردی ہے۔

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے نام سے منسوب کرنے کی سفارش کر دی گئی

FOLLOW US