Sunday January 19, 2025

آریان خان چھاپے کے وقت کروز پر تھے ہی نہیں، اسے کہاں سے گرفتار کیاگیا،نئے انکشافات نے تہلکہ مچادیا،شاہ رخ بھی ہکا بکا

ممبئی: آریان خان کے وکیل امیت ڈیسائی نے اپنے موکل کی چھاپے کے وقت کروز پر موجودگی کے الزام کو جھوٹ قرار دیدیا۔ خصوصی این ڈی پی ایس کورٹ میں آریان خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران امیت ڈیسائی نے کہا کہ آریان خان کروز پر تھے ہی نہیں، یہ الزام جھوٹ ہے۔ نہوں نے کہا کہ آریان خان اس کروز پر تھے ہی نہیں، جس پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو چھاپہ مارا تھا۔امیت ڈیسائی نے عدالت کے روبرو کہا کہ میرے موکل کو کروز پر جانے سے پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، آریان خان اور ارباز مرچنٹ جب انٹری گیٹ پر پہنچے تو این سی بی کا چھاپہ پہلے سے ہی جاری تھا، این سی بی کو میرے موکل سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے وکیل نے عدالت میں جرح کرتے ہوئے کہا کہ آریان خان اپنے ہوش و حواس میں وہاں گئے، آریان خان اور ارباز مرچنٹ ایک دوسرے کو 10 سال سے جانتے ہیں، ارباز جو منشیات اپنے ساتھ لایا تھا

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے نام سے منسوب کرنے کی سفارش کر دی گئی

وہ ان ہی کے استعمال کے لیے تھی، این سی بی کو ایک یا دو افراد سے کچھ لینا دینا نہیں، اصل بات پورے گروہ کی ہے اور یہ اس پارٹی میں تھے۔آریان خان کے وکیل نے جوابی دلیل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کے خلاف وہاں ہونے اور منشیات کے استعمال کا مقدمہ ہے جبکہ اس کے پاس نقدی تھی نہ ہی اس کا خریداری کا کوئی منصوبہ تھا اور نہ ہی اس کے پاس منشیات بیچنے یا استعمال کرنے کے لیے تھی اور نہ آریان خان کا اُن سے کوئی تعلق ثابت ہوا، جن سے منشیات ملی یا جو ریمانڈ پر ہیں۔امیت ڈیسائی نے مزید کہا کہ این سی بی نے اس معاملے میں بہت سے لوگوں کو پکڑا ہے یہ اچھا کام ہے لیکن اس کا مطلب یہ تھوڑی ہے کہ انہیں بھی حراست میں رکھا جائے جو رہائی کے حقدار ہیں۔بدھ کو سماعت کے دوران این سی بی نے آریان خان کی درخواست ضمانت کی بھرپور مخالفت کی اور اس کا تعلق غیر قانونی منشیات کے گروپ سے جوڑنے کی کوشش کی۔این سی بی نے عدالت کو بتایا کہ کروز سے ملی منشیات کی مقدار بے شک تھوڑی ہے لیکن اب تک کی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ آریان خان غیر قانونی منشیات سےجڑے گروہ کا حصہ ہے۔امیت ڈیسائی نے کہا کہ این سی بی نے آریان خان کے خلاف انتہائی سنجیدہ نوعیت کی اصلاح استعمال کی ہے، مجھے شک نہیں یہ جانتے ہیں این ڈی پی ایس ایکٹ میں غیر قانونی اسمگلنگ کا مطلب کیا ہے۔آریان خان کے وکیل نے این سی بی کے الزام پر کہا کہ جس لڑکے کے پاس سے کچھ برآمد نہیں ہوا اس پر غیر قانونی اسمگلنگ کا الزام مضحکہ خیز اور جھوٹا ہے۔امیت ڈیسائی نے اپنے دلائل کے دوران کہا کہ یہ کچھ چھوٹے بچے ہیں، کئی ممالک میں منشیات کی یہ اقسام قانونی ہیں، ضمانت کیلئے مزید تاخیر نہ کی جائے، ان کے لیے اس معاملے کو مزید بدتر نہ بنائیں، یہ بہت تکلیف اٹھا چکے، انہوں نے اس معاملے میں سبق سیکھ لیا ہے۔آریان خان کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ یہ منشیات فروش ہیں نہ ہی کسی گروپ کا حصہ اور نہ ہی اسمگلر ہیں، ہم بطور ایک ملک اصلاحی دور میں ہیں، منشیات کے استعمال کی جو سزا پہلے 5 سال تھی اب 2021 میں وہ ایک سال کردی گئی ہے۔منشیات کیس میں آریان خان کے وکیل مانی شندے تھے لیکن شاہ رخ خان نے اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے مشورے پر ان کی جگہ امیت ڈیسائی کو اپنے صاحبزادے کا وکیل مقرر کیا ہے۔

FOLLOW US