Thursday April 25, 2024

فیس بک اور رے بین نے سمارٹ ڈیجٹیل عینک متعارف کروادی، اہم فیچرز کے بارے میں آپ بھی جانیں

واشنگٹن: فیس بک اور رے بین نے سمارٹ عینک متعارف کروائی ہے ، یہ ڈیجٹیل سمارٹ عینک ‘ رے بین ‘ کے سٹورز پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق عینک کی دونوں جانب 5 میگاپکسل کیمرے نصب ہیں جنہیں ایک ساتھ استعمال کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز بنائی جاسکتی ہیں۔ دوکیمروں کی بدولت صارفین تھری ڈی تصاویر اور ویڈیو تیار کرسکتے ہیں۔ اس میں موجود طاقتور اسپیکر موسیقی سناتے ہیں جبکہ اس عینک سے آپ فون کال کرسکتے ہیں اور وصول بھی کرسکتے ہیں۔اسے چلانے کے لیے اینڈروئیڈ یا آئی او ایس ایپ اور ڈیوائس (فون یا ٹیبلٹ) درکار ہوگی۔ تمام خوبیوں کے باوجود یہ عینک صرف 50 گرام وزنی ہے اور قیمت 299 ڈالر کے لگ بھگ رکھی گئی ہے۔ اس قیمت کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کو راغب کرنا ہے۔ اس عینک کا کیس خالص چمڑے کا ہے کہ لیکن اس میں عینک رکھ کر اسے چارج کیا جاسکتا ہے اور بیٹری پورے دن چل سکتی ہے۔

خواتین کے کھیلنے پر پابندی، افغان ٹیم کو ورلڈ کپ سے نکالا جا سکتا ہے: ٹم پین

جوانوں کی ماؤں کی رُلا دینے والی یادیں، جو آپ کو بھی افسردہ کردے گی

مسرت جمشید چیمہ کے بچوں کو زہر کیوں دیا؟ زیر حراست ملازم کا تہلکہ خیز انکشاف

FOLLOW US