لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کے بچوں کو زہر دینے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ زیر حراست ملازم نے بچوں کو زہر دینے کا اعتراف کرلیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق زیر حراست ملازم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک خاتون نے مسرت جمشید چیمہ کے پورے گھر والوں کو زہر کھلانے کا کہا تھا۔ خاتون نے کہا کہ اگر پورے گھر والوں کو زہر کھلا دو تو مکان لے دوں گی۔ ملازم کے مطابق خاتون تصویر بنانے کے بہانے گھر میں آئی تھی۔ لالچ میں آکر اس کے پلان میں شامل ہوگئے۔ باورچی نے کھانے میں زہر ڈال کر بچوں کو کھلایا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کرلیا ہے جس کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے، پولیس کو فرانزک رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔ خیال رہے کہ کچھ روز پہلے مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کو کھانے میں زہر دے دیا گیا تھا۔ بچوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹرز نے ان کی جان بچالی۔
پیپلز پارٹی کی ایم این اے شازیہ مری کا ویانا پارلیمانی کانفرنس میں خطاب