Sunday January 19, 2025

خواتین کے کھیلنے پر پابندی، افغان ٹیم کو ورلڈ کپ سے نکالا جا سکتا ہے: ٹم پین

سڈنی : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ سے افغانستان کی ٹیم کو نکالا جا سکتا ہے یا پھر ٹیمیں اس کا بائیکاٹ کر سکتی ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ابھی افغان حکومت کے موقف کے حوالے سے کوئی فیصلہ یا اقدام سامنے نہیں آیا ہے اور افغانستان کی ٹیم 17 نومبر سے 14 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ایونٹ کا حصہ ہے۔ آئی سی سی کے ضوابط کے مطابق ٹیسٹ کھیلنے کی اہل ملکوں کے لیے ضروری ہے کہ ان کی خواتین کی ٹیم بھی فعال ہو۔ ٹم پین کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ آسٹریلیا کے موقف کی پوری طرح تائید کرتے ہیں کیوں کہ اس کے اثرات ورلڈ کپ پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

جوانوں کی ماؤں کی رُلا دینے والی یادیں، جو آپ کو بھی افسردہ کردے گی

ان سے پوچھا گیا کہ اگر ٹیسٹ موخر کیے جانے کے بعد بھی افغان ٹیم ٹورنامنٹ کا حصہ رہی تو کیا کیا جائیگا؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں پھر ٹیموں سے بات چیت کی جائے گی کہ افغان ٹیم کو ٹورنامنٹ سے نکالا جائے یا بائیکاٹ کیا جائے، میرے خیال میں ورلڈ کپ کے موقع پر ٹیمیں اس پر مشاورت کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک آئی سی سی کی جانب سے اس بارے میں کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا اس لیے یہ دیکھنا دلچسپ ہو گا کہ اس کا موقف کیا ہوگا۔ ایک آسٹریلوی ویب سائٹ پر آئی سی سی نے تجویز دی ہے کہ نومبر میں ہونے والی اگلی بورڈ میٹنگ میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مگر یہ ورلڈ کپ کے بعد ہوگی۔ اس سے قبل طالبان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ افغان مردوں کے کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔ تاہم افغانستان کے کلچرل کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللہ واثق نے آسٹریلوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ خواتین کو کرکٹ یا کسی بھی دوسرے کھیل میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ خواتین کھیلنے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ یہ ضروری نہیں کہ خواتین کرکٹ کھیلیں، کرکٹ میں خواتین کا چہرہ اور جسم چھپا نہیں رہتا اور اسلام ایسی باتوں کی اجازت نہیں دیتا۔ ٹم پین کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین کی برابری اور حقوق ہوبارٹ ٹیسٹ سے زیادہ اہم ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ کے بچوں کو زہر کیوں دیا؟ زیر حراست ملازم کا تہلکہ خیز انکشاف

کن پاکستانیوں کی تنخواہوں میں 55فیصد اضافہ کر دیا گیا ؟ اپنا نام لسٹ میں چیک کرلیں

FOLLOW US