Thursday April 25, 2024

شاہد آفریدی پاکستان جونیئر لیگ میں فرنچائز خریدنے میں دلچسپی لینے لگے

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان جونیئر لیگ میں فرنچائز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ میں انڈر 19 ٹیم خریدنے کی خواہش رکھتا ہوں ، اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو مالی فائدہ اور تجربہ کار کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ میرے مطابق کوچنگ جونیئر سطح پر ہونی چاہئے کیونکہ سینئر ٹیم کو صرف مین مینجمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے ۔

جمشید دستی کی تحریک انصاف میں شمولیت؟ عمران خان کو پی ٹی آئی رہنمائوں نے کیا مشورہ دیدیا

شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے نہیں علم اس فرنچائز کی قیمت کیا ہوگی ، لیکن اپنے تجربات اور اتار چڑھاؤ کو نوجوان نسل سے شیئر کرنے کا خواہشمند ہوں ، اس سے متعلق کچھ دوستوں سے مشاورت بھی کی ہے کہ میں انڈر 19 پی ایس ایل کا حصہ بن کر نوجوانوں کے ساتھ تجربات شیئر کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں ۔ خیال رہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن یکم سے 15 اکتوبر تک لاہور کے قذافی سٹیدیم میں کھیلا جائے گا۔ 19 میچز پر مشتمل مقابلوں میں شہر کی 6 فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

عمران خان کی اس وقت عمرے پر جانے والے پی ٹی آئی اراکین پر تنقید، نادان قرار دے دیا

لاہور میں شدید ہیٹ ویو کا خدشہ ،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

FOLLOW US