Sunday January 19, 2025

عمران خان کی اس وقت عمرے پر جانے والے پی ٹی آئی اراکین پر تنقید، نادان قرار دے دیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے عمرہ پر جانے والے پی ٹی آئی ارکان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ وقت عمرے پر جانے کا نہیں بلکہ میرے ساتھ مل کر جدوجہد کرنے کا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کون عمرے پر گیا ہے؟ جو بھی گیا ہے عمرے پر یہ وقت عمرے پر جانے کا نہیں تھا ۔ انہوں نے عمرہ پر جانے والے پی ٹی آئی اراکین کو نادان بھی قرار دیا۔ انہوں نے علامہ محمد اقبال کی معروف نظم بال جبریل کا ایک مصرعہ پڑھتے ہوئے کہ یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا۔ یہاں لوگوں کا مومنٹم بنا ہوا ہے۔ میرا بھی دل کرتا ہے عمرے پر جانے کیلئے لیکن یہ وقت عمرے پر جانا کا نہیں ۔

منتخب وزیراعظم کو سازش کے تحت ہٹایا گیا، پہلے سوچا تھا کہ 20لاکھ لوگ آئیں گے، لیکن اب لوگوں کو شعور دیکھا تو نمبر 25 لاکھ پر چلا گیا ہے۔ عمران خان

قومی اسمبلی کا اجلاس، حکومت پہلی مرتبہ کورم پورا کرنے میں ناکام

FOLLOW US