Sunday January 19, 2025

آپ کی شرکت اتنی ہی ضروری جتنا پاکستان کے لیے عمران خان ۔۔ شادی کے لیے انوکھا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد: شادی میں مہمانوں کو مدعو کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر دعوت نامے چھپوانے کا انتظام کیا جاتا ہے اور پھر رشتہ داروں کو ان کے گھر گھر جاکر کارڈ بانٹے جاتے ہیں۔ شادی کارڈ میں عام طور پررخصتی کا وقت، رسومات کا وقت، اور کھانے کا وقت درج ہوتا ہے۔لیکن کچھ شادی کارڈ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جس میں لکھے گئی انوکھے جملے دیکھ کر کسی کی بھی ہنسی نکل جائے۔ایسا ہی ایک انوکھے طرز کا شادی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس کو اگر ‘سیاسی شادی کارڈ’ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

الیکشن میں کون رکاوٹ بنا ہوا ہے،شیخ رشید نے بڑادعویٰ کردیا

وائرل ہونے والے دعوت نامے میں دولہا کا نام، پروگرام کے اوقات اور ساتھ ہی کارڈ کے فرنٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق بھی ایک لائن درج ہے۔کارڈ پر لکھا ہے کہ آپ کی شرکت ہمارے لیے اتنی ہی ضروری ہے جتنا پاکستان کے لیے اگلے پانچ سال عمران خان۔کارڈ پر یہ عمران خان سے متعلق لائن درج دیکھ کر صارفین کہہ رہے ہیں کہ ہوسکتا ہے اب کوئی بھی شادی میں نہ جائے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ شادی میں جانا اب ضروری ہوگیا ہے۔

”ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ، ایسی ایسی گواہیاں آئیں گی کہ ۔۔“عمران خان اور علیم خان کے آمنے سامنے آنے پر سلیم صافی بھی میدان میں اتر آئے ، دعویٰ کر دیا

’20 مئی کے بعد کسی بھی وقت اسلام آباد آنے کی کال دے دوں گا، میانوالی جلسے سے خطاب

FOLLOW US