Sunday January 19, 2025

بیٹی ترکی گھومنے جانا چاہتی ہے، اب شادی کے بعد گھومنے جانا ۔۔ شاہد آفریدی نے داماد کو عیدی میں کیا دیا

کراچی : پاکستانی کرکٹرز اور ان کی فیملی ویسے تو سب ہی کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سب میں مقبول ہو جاتی ہیں۔ اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی اور ان کی فیملی سے متعلق دلچسپ خبریں وائرل ہے، جس میں شاہد آفریدی کی بیٹیوں کا انٹرویو بھی وائرل ہے۔شاہد آفریدی ویسے تو اپنے داماد کو تحفے تحائف بھیجتے رہتے ہیں لیکن اس عید عیدی کے طور پر شاہد آفریدی نے داماد کے لیے خاص عیدی بھجوائی ہے،

’20 مئی کے بعد کسی بھی وقت اسلام آباد آنے کی کال دے دوں گا، میانوالی جلسے سے خطاب

البتہ انہیں اس بارے میں علم نہیں ہے کہ عیدی میں کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عیدی کے حوالے سے گھر والوں نے اچھا اہتمام کیا تھا۔سماء کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آج کل کے بچے اپنے حساب سے تحائف دیتے ہیں، جبکہ وہ اس دوران اپنی بیٹیوں کے ساتھ بھی خوشگوار موڈ میں تھے۔اسی پروگرام میں بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی بھی موجود تھیں، اینکر کے سوال پر اقصیٰ کا کہنا تھا کہ دل کرتا ہے تو کچن میں جا کر کچھ بنا لیتی ہوں، مجھے سب سے اچھی جگہ ترکی لگتی ہے، اگلی بار انشاءاللہ فیملی کے ساتھ ترکی جاؤںگی، جس پر والد نے فورا لقمہ دیتے ہوئے کہا اب شادی کے بعد جانا گھومنے۔اسی طرح دوسری بیٹی کو دبئی گھومنے کا بے حد شوق ہے، کہنا تھا کہ میں پوری زندگی دبئی میں رہ سکتی ہوں، جس پر والد نے فورا کہا کہ ہاں تمہاری شادی کرادیتے ہیں۔شاہد آفریدی کی جانب سے داماد کو کتنی عیدی دی گئی یہ تو کہنا قبل از وقت ہوگا مگر ایک قیمتی تحفہ ضرور دیا ہے جس کا خود شاہین شاہ آفریدی نے بھی اعتراف کیا ہے۔

عالیہ بھٹ کی ایئرپورٹ پر ٹرالی لیکر بھاگنے کی ویڈیو وائرل

اپنی ویڈیو میں شاہین کا کہنا تھا کہ لالا کا بے حد شکریہ جنہوں نے مجھے بہترین کپڑا تحفے میں دیا۔شاہد آفریدی برانڈ کا کپڑا داماد کو بے حد پسند آیا ہے جو کہ انہوں نے خود زیب تن بھی کیا ہوا تھا۔والد اور بیٹیوں کے درمیان محبت اور دوستی سے ایسا محسوس ہی نہیں ہو رہا تھا کہ یہ والد اور بیٹیاں بات کر رہے ہیں بلکہ ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے دوست ہوں۔ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کو ہر موقع پر سپورٹ کیا ہے۔ دوسری جانب بیٹیوں کو بھی فیملی کے ساتھ عید منانے میں لطف آتا ہے۔

میری گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہِٹ کیا گیا، شہباز گل

FOLLOW US