Sunday January 19, 2025

عالیہ بھٹ کی ایئرپورٹ پر ٹرالی لیکر بھاگنے کی ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایئرپورٹ پر ٹرالی کے ساتھ بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جو اندرا گاندھی ایئرپورٹ کی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ نے کالے رنگ کا لانگ کورٹ پہن رکھا ہے اور وہ ٹرالی کو لے کر ایک طرف سے دوسری طرف بھاگ رہی ہیں۔

سوشل میڈ یا پر بیٹوں کے حوالے سے پھیلائی گئی غلط فہمی پر جمائما خان کی وضاحت

اس دوران کچھ لوگ اداکارہ کی ویڈیو بھی بنا رہے ہیں۔ ٹوئٹر صارف کے مطابق عالیہ بھٹ ایئرپورٹ پر فلم کی شوٹنگ کروا رہی ہیں۔ عالیہ بھٹ کو حال ہی میں فلم ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی“ میں دیکھا گیا ہے۔ یہ ایک ڈاکیومینٹری کرائم ڈرامہ ہے جو حسین زیدی کی کتاب ”مافیا کوئینز آف ممبئی“ پر مبنی ہے۔ عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن کے علاوہ اس فلم میں پارتھ سمتھن، شانتنو مہیشوری اور سیما پاہوا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی“ کو جینتی لال گڈا نے پروڈیوس کیا ہے۔

میری گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہِٹ کیا گیا، شہباز گل

یہ فلم ”گنگا“ نامی ایک عورت کی کہانی بیان کرتی ہے جس کا کردار عالیہ نے نبھایا ہے جو کامتھی پورہ کے ریڈ لائٹ ایریا میں گنگوبائی نامی میڈم بن جاتی ہیں۔ کہانی دکھاتی ہے کہ وہ کس طرح ایک کے بعد ایک چیلنج سے لڑتے ہوئے طاقت میں آئی۔

FOLLOW US