Sunday January 19, 2025

پاکستانی ہاکی ٹیم کا قوم کو عید کا تحفہ ،سپین کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی

بارسلونا: دورہ یورپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے سپین کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی تفصیلات کے مطابق دورہ یورپ کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم نے سپینش ہاکی ٹیم کے ساتھ عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا. کھیل کے پہلے کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول رضوان نے شارٹ کارنر کے زریعے سکور کیا.پھر دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے مبشر کی جانب سے شارٹ کارنر کی مدد سے دوسرا گول کرکے میچ میں صفر کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل کرلی.

سرکاری سرپرستی میں مخالفین کیخلاف توہین مذہب قانون کا استعمال، پی ٹی آئی اقوام متحدہ پہنچ گئی

پاکستان کی جانب سے تیسرا فیلڈ گول اعجاز علی نے گول سکور کیا. پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان نے سپین کی ٹیم پر صفر کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل کی.دوسرے ہاف کے چوتھے کوارٹر میں پاکستان کے رومان نے چوتھا گول سکور کیا.جبکہ آخری لمحات میں اسپین کی ٹیم میچ کا واحد گول کرنے میں کامیاب ہوئی.پاکستان نے مقررہ وقت کے اختتام پر سپین سے ایک کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا. . پاکستان ٹیم کے ہمراہ منیجر اولمپیئن خواجہ جنید,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین,معاون کوچ اولمپیئن وسیم احمد,ڈریک فلیکر کوچ رچرڈ سنیچر,گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف,ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی بھی موجود ہیں.

آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ جاری،ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان پانچویں نمبر پر آگیا

زندگی کے آخری لمحے تک ان چوروں، ڈاکوؤں کے خلاف لڑتا رہوں گا میں ان کے خلاف جہاد کر رہا ہوں جیل جانا چھوٹی چیز ہے جان کی قربانی دینے کو بھی تیا رہوں۔

FOLLOW US