Tuesday January 21, 2025

اہلیہ سے پہلی ملاقات کہاں اور کیسے ہوئی؟ سرفراز نے تمام احوال بتادیا

سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنی اہلیہ سیدہ خوش بخت سے پہلی ملاقات کی کہانی مداحوں سے شیئر کی ہے۔ حال ہی میں سرفراز احمد نے اپنی اہلیہ اور بیٹے عبداللہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے کیرئیر سمیت ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کچھ دلچسپ سوالات پوچھے۔ کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ کیرئیر کی شروعات کے کتنے سال بعد خوش بخت آپ کی زندگی میں آئیں، اس پر سرفراز نے جواب دیا کہ میری ان سے پہلی ملاقات 2010 میں ہوئی تھی، ہماری بات پکی 2012 جب کہ شادی 2015 میں ہوئی۔

خاتون مداح کا محمد رضوان کو نگران وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ

سابق کپتان نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سے پہلی ملاقات خوش بخت کے بھائی کی وجہ سے ہوئی۔ کرکٹر نے بتایا کہ میں ان کے بھائی کے ساتھ انڈر 12 میں کھیلا کرتا تھا، پھر ان کے والد سے میری اچھی سلام دعا تھی کیونکہ وہ امپائرنگ کرتے تھے۔ سرفراز احمد نے بتایا کہ پھر ان کے بھائی نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا اور پڑھائی کی طرف نکل گئے جب کہ میں نے اپنا کیرئیر اسی فیلڈ میں بنایا۔

اب فیملی کو ٹائم دیں گے،دل کھول کر عبادت بھی کریں گے، قومی کپتان بابر اعظم کا بڑا اعلان

بعدازاں 2009 میں میری ان کے بھائی سے دوبارہ ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے اپنے گھر مدعو کیا، جب میں ان کے گھر گیا تو وہاں میں نے خوش بخت کو پہلی بار دیکھا۔ کرکٹر نے بتایا کہ اس کے بعد خوش بخت کے ہاں رشتہ بھجوانے کے لیے کچھ وقت لگا، پھر میں نے امی کو بتایا تو وہ رشتہ لے گئیں، اس سے پہلے کہ امی مجھے لڑکیاں دکھاتیں، میں نے ہی انہیں دکھا دی تھی۔ والدین نے اس رشتے پر میری مرضی معلوم نہیں کی تھی: خوش بخت سرفراز سابق کپتان نے بتایا کہ انہیں اہلیہ کی معصومیت بھاگئی تھی۔ سرفراز احمد کا رشتہ آنے سے متعلق ان کی اہلیہ نے انکشاف کیا کہ والدین نے اس رشتے پر میری مرضی معلوم نہیں کی تھی، انہوں نے خود ہی ہاں کی تھی۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوپر نے کمشنر ساہیوال کو کیا کہا تھا؟فرح خان کے بعد ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا

خوش بخت سرفراز نے بتایا کہ جب یہ میرے گھر آتے تھے تو اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ مجھے پسند کرتے ہیں، پھر امی نے بھی بتادیا تھا، چونکہ میرے بھائی کافی سخت مزاج کے تھے اس لیے میری کبھی سرفراز سے باقاعدہ بات چیت نہیں ہوئی، بس سلام دعا کی حد تک جانتی تھی۔

FOLLOW US