Tuesday January 21, 2025

بشریٰ بی بی کے سابق شوپر نے کمشنر ساہیوال کو کیا کہا تھا؟فرح خان کے بعد ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ خاور مانیکا نے اپنے ڈرائیور کے نام کچھ زمین لگانے کو کہا لیکن کمشنر ساہیوال نے انکار کردیا جس پر ان کا ٹرانسفر کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خاورمانیکا نے اپنے ڈرائیور کے نام پر زمین کروانا چاہی تو کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ نے انکار کیا تو اس کا ٹرانسفر کروادی گئی، عمران خان نے ان کے ٹرانسفر کا حکم دیا ، نادر چٹھہ کو کسی سیکریٹری نے کہا کہ خاور مانیکا سے معافی مانگ لو،

15 سال تک صرف 3 کمروں کے گھر میں رہا ۔۔ طیارے کے مالک مشہور سیاستدان جہانگیر ترین کی زندگی کے بارے میں چند دلچسپ سچ

وہ معافی مانگنے بھی گئے لیکن انہیں معافی نہیں ملی، ساہیوال میں سات کمشنر تبدیل کیے گئے۔مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ پاکپتن، ساہیوال اور اوکاڑہ یہ چلاتے تھے، کچھ فرح اور کچھ عثمان بزدار چلاتے تھے ، فرح ایک کروڑ 52 لاکھ روپے کا بیگ لے کر پرائیویٹ جہاز میں جاتی ہیں تو کچھ نہ کچھ تو ہے۔ اگر کسی کے کہنے پر فرح کسی کو ٹرانسفر کرادیتی ہیں اور بدلے میں وہ انہیں ایک کروڑ روپے کا کوئی تحفہ یا کوئی گفٹ دے دیتا ہے تو اس کو کرپشن کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرح خان ایک پرائیویٹ عورت تھیں، وہ کوئی جدی پشتی امیر نہیں تھیں، ان کا اتنا اثر و رسوخ کیسے ہوسکتا ہے؟ ان کا اثر و رسوخ اس لیے تھا کہ وہ بشریٰ بی بی کی دوست اور اس جوڑے کی فرنٹ وومین تھیں۔ بزدار عمران خان کا یس مین تھا، وہ پیسے لے رہا تھا تو کیا عمران خان کو پتا نہیں تھا؟کرپشن انڈیکس میں پاکستان 116 سے 140 ویں نمبر پر چلا گیا، اس کی کوئی وجہ تو ہوگی۔مفتاح اسماعیل کے مطابق جب گندم کی قلت ہوئی تو بزدار حکومت نے بند چکیوں کو گندم دی ، گندم ایسی چکیوں کو دی گئی جن کا بجلی کا بل زیرو تھا، ان چکیوں نے ساری گندم بیرون ملک سمگل کردی، بعد میں شہزاد اکبر ان سے رشوتیں لے کر آئے اور کہا کہ پیسے نہ دیے تو کیس ٹھوک دیں گے۔

اگر غیر ملکی سفیروں سے ملنا غداری ہے تو پھر آپ یہ کیا کر رہے ہیں؟ مریم نواز نے عمران خان کی تصاویر پیش کردی

FOLLOW US