Monday April 29, 2024

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اورپاکستانی کپتان بابر اعظم میں سے کس کی آمدنی کتنی ہے؟ حیران کن انکشاف

لاہور: بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کارکردگی کے حوالے سے موازنہ کریں تو دونوں ہم پلہ نظر آتے ہیں اور بعض حوالوں سے کرکٹ کے ماہرین بابر اعظم کو ویرات کوہلی پر فوقیت دیتے ہیں تاہم اگر تنخواہ اور مراعات کے حوالے سے دونوں کرکٹ سٹارز کا موازنہ کیا جائے تو زمین آسمان کا فرق دکھائی دیتا ہے۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ویرات کوہلی اور بابر اعظم دونوں کا ہی اس وقت اپنے اپنے ملک کے کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ ہے اور دونوں ہی اپنے متعلقہ بورڈز کے ساتھ سب سے بڑی کیٹیگری میں کھیل رہے ہیں، مگر دونوں کی سالانہ تنخواہ میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

سیٹ بیلٹ باندھ لو،پاکستان کا جہاز پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے والا ہے، مریم نواز

رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کو 92ہزار 352ڈالر (تقریباً 1کروڑ 67لاکھ 71ہزار روپے)سالانہ معاوضہ دیا جا رہا ہے جبکہ ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ بورڈ سے سالانہ 9لاکھ 14ہزار 417ڈالر (تقریباً 16کروڑ 60لاکھ 58ہزار روپے) وصول کر رہے ہیں۔پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں دونوں کی آمدن کا موازنہ کریں تو بابر اعظم کراچی کنگز کے کپتان ہیں اور پلاٹینم کیٹیگری میں کھیلتے ہیں۔
ویرات کوہلی آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ بابر اعظم پی ایس ایل سے 1لاکھ 70ہزار ڈالر (تقریباً 3کروڑ 8لاکھ 72ہزار روپے) معاوضہ لیتے ہیں جبکہ ویرات کوہلی آئی پی ایل سے 20لاکھ ڈالر(تقریباً 36کروڑ 32لاکھ روپے)معاوضہ لیتے ہیں۔

عدم اعتماد پر پیشرفت نہ ہو سکی، قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی

آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگئی ہے‘ منحرف پی ٹی آئی رکن احمد حسین ڈیہڑ کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان

FOLLOW US