Tuesday January 21, 2025

آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگئی ہے‘ منحرف پی ٹی آئی رکن احمد حسین ڈیہڑ کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج ہی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگئی ہے‘ کچھ مسائل تھے عمران خان کو بتادیے ، میرے کچھ تحفظات تھے اس پر بات ہو رہی ہے ، میرے کچھ مسائل ہیں جو حکومت حل کر رہی ہے ، میں حکومت کے ساتھ ہوں ۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے باغی ایم این اے مخدوم باسط بخاری نے کہا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں کہ عمران خان کے پاس کوئی سرپرائز اور ٹرمپ کارڈ نہیں،

آسٹریلیا نے لاہور ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کرلی قومی ٹیم 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 235 رنز پر ڈھیر

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد 100 فیصد کامیاب ہوگی ،عمران خان کنٹینر پر تقریر کرتے تھے تو ہرروز کہتے کہ سرپرائز دوں گا، لیکن تقریر کے بعد کام ختم ہوجاتا تھا۔ دنیا نیوز کے پروگرام میں کامران شاہد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ٹرمپ کارڈ کی بات کروں تو یاد ہوگا کہ خان صاحب جب کنٹینر پر تقریر کرتے تھے تو روز کہتے تھے کہ سرپرائز دوں گا، لیکن تقریر کرکے کام ختم ہوجاتا تھا، میں دعویٰ کرتا ہوں کہ عمران خان کے پاس کوئی سرپرائز اور ٹرمپ کارڈ نہیں ہے، ، وزیراعظم کا مورال کوئی بلند نہیں ہے، ساری ایکٹنگ ہے ، چیلنج کرتا ہوں وزیراعظم کے پاس کوئی تعداد پوری نہیں ہے، عدم اعتماد 100فیصد کامیاب ہوگی، باقی ساری ایکٹنگ ہے۔ اسی حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد حکومتی گنتی سے کہیں زیادہ ہے ،

عدالت نے اسلام آباد میں لڑکا لڑکی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا

عمران خان کہتے ہیں کسی کو این آر او نہیں دوں گا لیکن اب اپوزیشن بھی کہہ رہی ہے ہم عمران خان کو این آر او نہیں دیں گے ، پچھلے دو تین روز میں عمران خان کے منحرف ارکان سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ، وہ 12 یا 13 نہیں بلکہ ان کی تعداد کافی زیادہ ہے ۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کہتے ہیں کہ فواد چوہدری دعویٰ کرتے ہیں منحرف 6 سے 7 اراکین واپس آچکے ہیں تو کیا آپ کو نہیں معلوم ہم کہاں ہیں اور ہماری تعداد کتنی ہے؟ فواد چوہدری ٹی وی پر جھوٹ بولتے ہیں تو کیا یہ نیکی اور بدی کی جنگ ہے۔

عائشہ گلالئی کہاں ہیں اور کس حال میں ہے جان کر آپ کو بے حد افسوس ہوگا

FOLLOW US