لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیٹ بیلٹ باندھ لو، پاکستان کا جہاز پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے والا ہے،عمران خان سن لو، تمہارا اقتدار عالمی سازش یا اپوزیشن نے نہیں عوام کی بددعاؤں نے ختم کیا ہے، اب تمہارے پاس ایک ہی ٹرمپ کارڈ ہے تم سیاست سے دستبردار ہوجاؤ، اب تمہیں کوئی بچانے نہیں آئے گا۔ انہوں نے مہنگائی مکاؤ مارچ سے متعلق لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز شریف سے میری کل بات ہوئی اور فیصلہ کیا کہ ڈرائنگ روم میں میٹنگ کی بجائے پورے پاکستان کو پیغام دینا چاہیے
عدم اعتماد پر پیشرفت نہ ہو سکی، قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی
کہ اللہ کے شکر کے بعد نوازشریف کی کامیابی کا اگر سہرا کسی کو جاتا ہے تو وہ مسلم لیگ ن کے کارکن ہیں، کارکنوں نے جبر، انتقام کا سامنا کیا لیکن نوازشریف کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے رہے۔ کارکنوں کو سلیوٹ کرتی ہوں کہ کارکنوں نے نواز شریف کا ساتھ دینے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، کارکن تیار ہوجائیں سیٹ بیلٹ باندھ لیں، پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے والا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ سے بڑی بڑی تحریکیں یہاں سے چلی، ججز بحالی تحریک یاد ہے ناں؟ کل مسلم لیگ ن کا قافلہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ساتھ نکلے گا، یہ قافلہ نوازشریف کی تحریک کو کامیاب بنانے جارہا ہے جس کا نواز شریف نے آغاز 2017میں جی ٹی روڈ پرووٹ کو عزت دو کے نعرے سے شروع کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب ٹانگیں کانپنا نہیں کہنا چاہیے بلکہ کانپیں ٹانگنا کہنا چاہیے۔ روز کہتا ہے میرے پاس سیاسی پتے ہیں، میں یہ کہنا چاہتی ہوں خزاں کی طرح تمہارے سارے پتے جھڑ چکے اور پتا کٹ چکا ہے، اب تمہارے پاس ترپ کا پتا ٹرمپ کارڈ ہے کہ تم سیاست سے دستبردار ہوجاؤ، جتنی تمہاری بے عزتی ہوچکی اب استعفا دینے سے بات نہیں پڑے گی بلکہ گھر جانا ہوگا۔ عوام تمہارے لیے نہیں تمہیں نکالنے کیلئے نکلے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف نوازشریف ہے جس کو اقتدار سے باہر کردیا گیا، سخت ترین وقت کاٹا لیکن پارٹی سے ایک بندہ نہیں ٹوٹا، لیکن دوسری طرف نیازی ہے، تم اقتدار میں ہو اور لیکن پوری پارٹی کھسک چکی ہے۔ایک درجن سے زائد لوگ تو ٹی وی پر آکر کہہ چکے ہیں کہ ہم نیاز ی کے ساتھ نہیں ہے۔ ایک ایک دن اسمبلی کی ووٹنگ آگے کرکے اپنے اقتدار کی بھیک مانگ رہا ہے۔
آسٹریلیا نے لاہور ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کرلی قومی ٹیم 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 235 رنز پر ڈھیر
کوئی بھی عزت نفس رکھنے والا شخص کیا اس طرح اقتدار سے چپکا رہے گا؟ اس میں عزت خودداری کی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ورنہ عزت والا آدمی لوگوں کو خدا حافظ کرکے نکل جاتا ہے۔ اقتدار کا اختیار کے بغیر کوئی فائدہ ہے۔ 75سالوں میں کبھی دیکھا کہ حکومت میں ہونے کے باوجود اپنے ہی لوگوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں۔ دن رات ایڑھیاں رگڑ کر عوام کو نہیں کسی اور کو آواز دے رہا ہے کہ مجھے بچا لو۔ عمران خان کان کھول کر سن لو، اب تمہیں کوئی بچانے نہیں آئے گا۔ جو تکبر سے کہتا تھا کہ میں این آراو نہیں دوں گا، لیکن آج خود این آراو مانگ رہا ہے۔ تمہارا اقتدار کسی عالمی سازش یا اپوزیشن نے ختم نہیں کیا تمہارا اقتدار عوام کی بددعاؤں نے ختم کیا ہے۔