Tuesday January 21, 2025

آسٹریلیا نے لاہور ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کرلی قومی ٹیم 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 235 رنز پر ڈھیر

لاہور : آسٹریلیا نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دیکر لاہور ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کرلی ہے ۔ پانچویں روز کھیل کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔ اوپنر عبداللہ شفیق 27 رنز بنا کر کیمرون گرین کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ اظہر علی آئے جو ٹیم کے 105 رنز کے مجموعی سکور پر 17 رنز بناکر سمتھ کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ ٹیم کے 142 کے اسکور پر امام الحق بھی 70 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، وہ بھی گزشتہ دو کھلاڑیوں کی طرح کیچ آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم 11 رنز اور محمد رضوان صفر پر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔پاکستان ٹیم کے چھٹے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی کپتان بابراعظم تھے، جو 54 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے جبکہ 7ویں کھلاڑی ساجد خان کو مچل سٹارک نے آؤٹ کیا۔

عدالت نے اسلام آباد میں لڑکا لڑکی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا

حسن علی 13 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ اسکے بعد شاہین شاہ آفریدی 5 رنز اور نسیم شاہ ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان پیٹ کمنز نے تین جبکہ مچل اسٹارک اور کیمرون گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ مہمان ٹیم دوسری مرتبہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے دلیرانہ فیصلہ لیتے ہوئے اپنی اننگز 227 رنز پر ڈکلیئر کرکے قومی ٹیم کیلئے 351 رنز کا ہدف مقرر کیا۔
چوتھے روز کھیل کے اختتام تک پاکستانی اوپننگ جوڑی نے 73 رنز بنالیے تھے، جہاں امام الحق 42 اور عبداللّٰہ شفیق 27 رنز کیساتھ پر کیریز پر موجود ہیں جو آخری روز کھیل کا آغاز کریںگے۔ قومی ٹیم کو ٹیسٹ کے آخری روز جیت کے لیے 278 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی تمام 10 وکٹیں باقی ہیں۔ لاہور ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 11 رنز بغیر کوئی وکٹ گنوائے اننگز شروع کی تھی۔

عائشہ گلالئی کہاں ہیں اور کس حال میں ہے جان کر آپ کو بے حد افسوس ہوگا

پہلے سیشن میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی تھی جب مہمان ٹیم کے ان فارم اوپنر عثمان خواجہ نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے تاہم امپائر نے اوور سٹیپنگ پر اسے نو بال قرار دیا اور یوں عثمان خواجہ ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں آسٹریلوی بلے بازوں کے درمیان 96 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی، اور اس سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے نصف سنچری مکمل کرنیوالے ڈیوڈ وارنر کو بولڈ کردیا، انہوں نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ لبوشین کی تھی وہ 36 رنز بنا سکے جبکہ تیسری وکٹ سمتھ کی تھی وہ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مہمان ٹیم کا دوسری اننگز کا سکور 227 رنز پر پہنچا تو کپتان پیٹ کمنز دلیرانہ فیصلہ لیتے ہوئے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا اور یوں پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا۔ گزشتہ روز کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا کو مجموعی طور پر 134 رنز کی برتری حاصل تھی۔ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 391 رنز بنائے تھے۔ کھیل کا آغاز ہونے سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم پہنچیں جہاں دونوں ٹیموں نے ہلکی پھلکی پریکٹس بھی کی تھی۔

“گل ودھ گئی اے، ہر کوئی اپنی مرضی سے آتا جاتا ہے، مختارا نہیں چھپاتا” ندیم افضل چن نے ایک بار پھر میلہ لوٹ لیا

FOLLOW US