Saturday November 23, 2024

آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دے دیا مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی

لاہور : سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دے دیا ، مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی‘ عثمان خواجہ نے ناٹ آؤٹ 104 رنز بنائے۔ میچ کے چوتھے روز کینگروز نے اپنی دوسری اننگز 11 رنز بغیر کسی نقصان کے آگے بڑھائی تو کھانے کے وقفے سے پہلے ان کی پہلی وکٹ 96 رنز پر اس وقت گری جب شاہین شاہ آفریدی نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو 51 رنز پر بولڈ کیا جب کہ کھانے کے وقفے کے بعد مارنس لبوشین بھی 36 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے

” عمران خان کو 3دنوں میں ایسے سرپرائز ملنے والے ہیں کہ ۔۔“سلیم صافی نے پھر حکومت کو پریشان کر دیا

اس کے بعد اسٹیو اسمتھ کو جب نسیم شاہ نے آؤٹ کیا تو وہ 17 رنز بنا چکے تھے، چائے کے وقفے بعد جب کینگروز کا اسکور 3 وکٹوں پر 227رنز ہوا اور انہیں 350رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوئی تو آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے اننگز ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 351رنز کا ہدف ملا۔ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے اسکور 391 رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ، جس نے دن کا آغاز 90 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر کیا تھا لیکن کھانے کے وقفے کے بعد عبداللہ شفیق 81 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر آوٹ ہوگئے ، اظہر علی 78 رنز کی اننگز کھیل کر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے اور چائے کے وقفے کے بعد فواد عالم 13 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے ، محمد رضوان ایک رن بنا کر مچل اسٹارک کی گینڈ پر بولڈ ہوگئے اور ساجد خان کو پیٹ کمنز نے بولڈ کیا۔ پھر نعمان علی بابر اعظم کا ساتھ دینے آئے تو وہ 268 پر پویلین لوٹ گئے اور پاکستان کو 7 ویں نقصان کا سامنا کرنا پڑا اس کے بعد حسن علی ، بابر اعظم اور نسیم شاہ مجموعی سکور میں کوئی اضافہ نہ کرسکے ،

27 مارچ کا جلسہ ، وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام خصوصی پیغام

پہلی اننگز میں پاکستانی بلے باز عبداللہ شفیق 81، اظہر علی 78 اور بابر اعظم 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ، کینگروز کی طرف سے پیٹ کمنز نے 5 اور مچل سٹارک نے 4 کھلاڑیوں کو شکار بنایا جب کہ نیتھن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا اور کراچی میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا جبکہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونیوالے اس تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور اسی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا تاہم پاکستان کی طرف سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

FOLLOW US