Sunday January 19, 2025

‘ میری آواز بابر کو پہنچا دیں’، کپتان سے شادی کی خواہش مند مداح کی دلچسپ ویڈیو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مداح نے ان سے شادی کی خواہش کردی۔ آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی شاندار کارکردگی پر بابر کی مداح نے انہیں شادی کی پیشکش کی۔ نیشنل اسٹیڈیم کے باہر سے ایک لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں لڑکی بابر اعظم سے ملنے کی بھی خواہش کررہی ہے۔ ویڈیو میں کپتان کی مداح مسلسل کہہ رہی ہیں کہ ‘مجھے کسی طرح بابراعظم سے ملوادیں، میری یہ آواز ابھی انہیں پہنچا دیں’۔

سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں، الاؤنس میں 15فیصد اضافہ، کابینہ نے منظوری دیدی

لڑکی کی اس بات پر کیمرے کے پیچھے سے آواز آتی ہے کہ بابر اعظم سے ملاقات کرکے آپ کیا کریں گی جس پر خاتون نے جواب دیا کہ میں ان سے شادی کروں گی۔ لڑکی کے ارد گرد کچھ منچلے بھی موجود تھے جن میں سے ایک نے اس کی یہ خواہش جاننے کے بعد باآواز بلند نعرہ لگایا کہ مشکل ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پرویز مشرف اور سنجے دت کی مبینہ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش

FOLLOW US