Thursday May 16, 2024

پاکستان نے وہ کر دکھایا جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کوئی ٹیم نہ کرسکی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھی اننگز میں ایک ہزار سے زائد گیندوں کا سامنا کرنے کے باوجود پانچ روزہ ٹیسٹ میچ بچانے والی دنیا کی واحد اور مجموعی طور پر دوسری ٹیم بن گئی۔ کرک انفو کے مطابق پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں مجموعی طور پر ایک ہزار 30 گیندوں کا سامنا کیا اور سات وکٹوں کے نقصان پر 443 رنز بنائے اور میچ برابر ہوگیا۔ کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل چوتھی اننگز میں ایک ہزار سے زائد گیندوں کا سامنا کرکے میچ صرف انگلینڈ کی ٹیم نے سنہ 1939 میں جنوبی افریقہ کے خلاف بچایا تھا۔

ثانیہ مرزا کو شعیب ملک کی کون سی عادت پسند نہیں؟

یہ ٹیسٹ میچ 10 روزہ تھا جس میں انگلینڈ کی ٹیم نے ایک ہزار 746 گیندیں کھیلیں اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 654 رنز بنائے تھے۔ چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ گیندیں کھیلنے اور میچ بچانے کی فہرست میں تیسرے نمبر پر بھی انگلینڈ کی ہی ٹیم ہے جس نے سنہ 1995 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 990 گیندیں کھیلیں۔ اس فہرست میں چوتھا ریکارڈ سنہ 1930 میں 987 گیندوں کا سامناکرنے والی ویسٹ انڈیز جب کہ پانچواں ریکارڈ سنہ 1961 میں 960 گیندوں کا سامنا کرنے والی آسٹریلیا کی ٹیم کے پاس ہے۔

بابر ،رضوان اور عبداللہ کی شاندار بیٹنگ، پاکستان شکست سے بچ گیا، میچ ڈرا ہوگیا

شاندار بلے بازی سے کراچی ٹیسٹ میں شکست سے بچانے کے بعد محمد رضوان نے ڈریسنگ روم میں ہونے والی پلاننگ سے پردہ اٹھا دیا

FOLLOW US